دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

نسوانی عَوارِض سے مُبَرَّا([1])  

          نبیِّ پاک، صاحب ِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’میری بیٹی فاطِمہ انسانی شکل میں  حوروں  کی طرح حیض ونِفاس سے پاک ہے۔‘‘(کَنْزُ الْعُمَّال، کتاب الفضائل ، فضل اھل البیت ، ج۱۲، ص۵۰، الحدیث:۳۴۲۲۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ  نے حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کو پُرنور بنایا، حیض ونِفاس جیسے نسوانی عَوارِض سے دُور رکھا اور اس کے عِلاوہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی ذات سِتودہ صِفات کو منبعِ برَکات (یعنی برکتوں  کا سرچشمہ) بنایا جیسا کہ

برَکت والی سِیْنِی([2])

          زمانۂ قحط میں  رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھوک محسوس کی تو  بنتِ رسول حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ بَتُول رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا (سِیْنِی میں  ) نے ایک بوٹی اور دو روٹیاں  اِیثار کرتے ہوئے بارگاہِ رسالت میں  بھیج دیں ۔ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس تحفہ کے ساتھ حضرت فاطمہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکی طرف تشریف لے آئے اور فرمایا: اے میری بیٹی!اِدھر آؤ۔ حضرتِ سیِّدَہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  نے جب اس سینی کو کھولا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں  کہ وہ سینی روٹیوں  اور بوٹیوں  سے بھری ہوئی تھی اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے جان لیا کہ یہ کھانا اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی طرف سے نازل ہوا ہے ۔ حُضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے اِستفسار فرمایا: ’’اَ نّٰی لَکِ ھٰذَا؟ یعنی یہ سب تمہارے لئے کہاں  سے آیا؟‘‘  تو حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے عرْض کیا: ’’ہُوَ مِنْ عِنْدِ اللہِ اِنَّ اللہَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَا0ءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ یعنی وہ  اللہ کے پاس سے ہے، بے شک اللہ جسے چاہے بے گنتی دے۔‘‘ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  ارشادفرمایا: تمام تعریفیں  اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے لئے جس نے تجھے بنی اسرائیل کی سردار (یعنی حضرت مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) کے مشابہ بنایا۔

            پھر حُضورِ اَقدَس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ علی ،حضراتِ حسن وحسین اور دوسرے اہلِ بیت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کو جمع فرما کر سب کے ساتھ (سینی میں  سے) کھانا تَناوُل فرمایااور سب سیر ہوگئے پھر بھی کھانااسی قدر باقی تھا اور اس کو حضرتِ سیِّدَتُنا بی بی فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اپنے پڑوسیوں  کو کھلایا۔(تَفْسِیْرِ رُوْحُ الْبَیَان، پ۳، اٰلِ عِمْرٰن، تحت الاٰیۃ۳۷، ج۲، ص۳۱)

 



[1]     یعنی عورتوں  کو پیش آنے والے معاملات سے پاک۔

 

[2]     یعنی دھات کا بنا ہوا روٹی سالن رکھنے والا خوان۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن