دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

خاتونِ جنَّت کی کرامت

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! اِس واقِعہ میں  سروَرِ ذیشان، صاحبِ کون ومکان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور حضرتِ سیِّدَتُنا خدِیجَۃُ الکُبرٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی عظَمت وشان کے ساتھ ساتھ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی فضیلت و عظَمت کا بھی پتا چلتا ہے۔ بے شک یہ اُس پیکرِ عِفَّت ورِفعَت کی عظیم ُ الشّان کرامت ہے کہ ماں  کے پیٹ میں  ہی گفتگو کو سن کر سمجھ لیا اور آنے والے حالات کے مُطابِق اُس کا جواب بھی دے دیا۔اللہ قادِرِ مُطلَق عَزَّوَجَلَّ   کی قدرت سے کچھ بعید نہیں  کہ وہ ماں  کے پیٹ میں  پلنے والے کوفہم و گویائی کی قوت دے کر باکرامت بنا دے۔ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ، زہرا، طاہِرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اولادِ اَطہار میں  سے ایک عظیم ُالشّان شخصِیَّت حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدُ القادِر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّورانیکو بھی اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ  نے مادر زاد باکرامت ولی بنا کر شکمِ مادر میں  بولنے سمجھنے کی قوت عطا فرما دی ، چُنانچِہ

غوثِ جلی مادر زاد باکرامت ولی

          دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 415 صفْحات پر مشتمِل کتاب ’’رسائلِ عطّاریہ‘‘ حصّہ دُوُم صفْحہ 273،274پر ہے: ہمارے غوثُ الاعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم مادر زاد ولی تھے۔ (۱) آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ابھی اپنی ماں  کے پیٹ میں  تھے اور ماں  کو جب چھینک آتی اوراس پر جب وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہتیں  تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  پیٹ ہی میں  جواباً  یَرْحَمُکِ اللہکہتے۔ (۲) پانچ برس کی عمْر میں  جب پہلی بار بِسْمِ اللہ پڑھنے کی رسم کے لیے کسی بُزُرگ کے پاس بیٹھے تو اَعُوْذُ اور بِسْمِ اللہ پڑھ کر سُوْرَۂ فاتِحہ اور الٓمّٓ سے لے کر اٹھارہ پارے پڑھ کر سنا دئیے۔ اُس بُزُرگ نے کہا، بیٹے اورپڑھئے! فرمایا: بس مجھے اتنا ہی یادہے کیونکہ میری ماں  کو بھی اتنا ہی یاد تھا۔ جب میں  اپنی ماں  کے پیٹ میں  تھا اُس وَقْت وہ پڑھا کرتی تھیں ۔ میں  نے سن کر یاد کرلیا تھا۔

          اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا    اونچے اونچوں  کے سَروں  سے قدَم اعلیٰ تیرا

ابنِ زہرا کو مُبارَک ہو عروسِ قدرت قادِری پائیں  تصدُّق مِرے دولہا تیرا

(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بوقتِ وِلادت فضا مُنَوَّر

          حضرتِ سیِّدُنا شیخ شعیب حرِیفیش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نقْل فرماتےہیں  : جب حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی ولادتِ باسعادت ہوئی تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے رُخِ انور کے نور سے ساری فضا مُنَوَّر ہو گئی۔ (اَلرَّوْضُ الْفَائِق، المجلس الثامن والعشرون فی ازواج علی بن ابی طالب ۔۔۔الخ،  ص۲۷۴، ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن