30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پانے اور بارگاہِ اِلٰہ میں بہتر آدمی قرار پانے کا ایک ذریعہ دوسروں کو کھانا کھلانا بھی ہے۔ ان عظیم ُالشّان اِنعامات کے حُصُول کے لئے اس عمل پر ضرور کاربند رہئے،اللہ تعالیٰ ہمیں اِستِقامت کے ساتھ نیکیاں کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
پیاری پیاری اسلامی بہنو! از رُوئے حدیث کھانا کھلانے والے کو عرْش کا سایہ نصیب ہوگا اس کے عِلاوہ بھی کئی ایسے اعمال ہیں جن کے صلے میں روزِ قیامت سایہ عرْش نصیب ہوگا، اس کو بِالتَّفْصِیْل جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ 88 صفْحات پر مشتمِل کتاب ’’سایۂ عرْش کس کس کو ملے گا۔۔۔؟‘‘ کا مُطالَعہ فرمائیے، اللہ عَزَّوَجَلَّ ! نیک اعمال کثرت سے بجا لانے کا مدَنی ذِہْن نصیب ہوگا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ649 صفْحات پر مشتمِل کتاب’’حکایتیں اور نصیحتیں ‘‘ صفْحہ532پر حضرتِ سیِّدُناشیخ شعیب حرِیفیش عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَدِیْر فرماتے ہیں : جب کُفّارِ بداَطوار نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کہا: ہمیں چاند کے دو ٹکڑے کر کے دکھائیں ۔ اُن دِنوں حضرتِ سیِّدَتُنا خَدِیجَۃُ الکبرٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے بطْنِ اَطہَر میں حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا حمْلِ مُبارَک ٹھہر چکا تھا۔ حضرتِ سیِّدَتُنا خَدِیجَۃُ الکبرٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا: ’’وہ کتنا ذلیل ورُسوا ہے جس نےہمارے آقا محمدِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو جُھٹلایا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سب سے بہتر نبی اور رسول ہیں ۔‘‘ تو حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اُن کے شِکمِ مُبارَک سے ندا دی: ’’اے امّی جان (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا)! آپ غمزَدہ نہ ہوں اور نہ ہی ڈریں ، بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ میرے والِدِ ِمُحترم (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کا مددگار ہے۔‘‘ (اَلرَّوْضُ الْفَائِق، المجلس الثامن والعشرون فی ازواج علی بن ابی طالب ۔۔۔الخ ، ص۲۷۴)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
تیری نسلِ پاک میں ہے بچّہ بچّہ نُور کا
تُو ہے عینِ نُور ، تیرا سب گھرانا نُور کا
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
شرحِ کلامِ رضاؔ:
یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پاکیزہ اولاد میں بچہ بچہ نور ہے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات بھی سراپا نور ہے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سارا گھرانہ نورانی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع