’’فاطمہ‘‘ کے 5 حروف کی نسبت سے کھاناکھلانے کے فضائل پر مبنی5 فرامِینِ مصطَفٰے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

کا دَرَجۂ وِلایت بلند سے بلند ترہو گا۔ صَحابۂ کِرام رِضْوَانُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن  چونکہ نِگاہِ نُبُوَّت کے اَنوار اور فیضانِ رِسالت کے فُیُوض وبَرَکات سے مُستَفِیض ہوئے، اِ س لئے بارگاہِ ربِّ لَمْ یَزَلْ میں  اِن بُزُرگوں  کو جو قُرْب وتَقَرُّب حاصِل ہے وہ دوسرے  اَولیاء اللہ رَحِمَہُمُ اللہکو حاصِل نہیں ۔ اِس لئے اگرچہ صَحابۂ کِرام رِضْوَانُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن سے بَہُت کم کرامتیں  منقول ہوئیں  لیکن پھر بھی اُن کا درَجۂ وِلایت دیگر اولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام سے حد دَرَجہ اَفضل و اَعلیٰ اوربلند وبالا ہے۔

سرکارِ دو عالَم سے ملاقات کا عالَم           عالَم میں  ہے مِعراجِ کَمالات کا عالَم

یہ راضی خدا سے ہیں  خدا اِن سے ہے راضی        کیا کہئے صحابہ کی کرامات کا عالَم

(بَیَانَاتِ عَطَّارِیَّہ، حصّہ۳، ص۳۴۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

            پیاری پیاری اسلامی بہنو! خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کرامت پرمشتمِل ذکر کردہ رِوایت میزبانی ومہمانی کی طرف بھی توجُّہ دلاتی ہے کہ ہمارے اسلافِ کرام مہمان نواز تھے وہ اپنی بِساط بھر میزبانی کرتے اور مہمان کو عزَّت دیتے، ان نُفُوسِ قدسِیَّہ کے نقشِ قدَم کوراہِ منزِل بناتے ہوئے مہمان نوازی کا ذہن رکھنا چاہئے اور اس کے لئے حتَّی الوَسع کوشش کرنی چاہئے۔اَحادیثِ مبارَکہ میں  کھانا کھلانے کے بَہُت سے فضائل وارِد ہوئے ہیں  ، جیسا کہ

’’فاطمہ‘‘ کے 5 حروف کی نسبت سے کھاناکھلانے کے فضائل پر مبنی5 فرامِینِ مصطَفٰے

        دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1548 صفْحات پر مشتمل کتاب  ’’فیضانِ سنّت‘‘جلد اوّلصَفْحَہ519پر ہے:

{1 }… تم میں  سے بہتر وہ ہے جو کھانا کھلاتاہے اور جو سلام کا جواب دیتا ہے۔(مُسْنَدِ اَحْمَد، مسند الانصار، حدیث صہیب رضی اللہ عنہ، ج۹، ص۷۰۲، الحدیث:۲۴۶۵۲)

{2 }… مغفِرت کو واجِب کرنے والے اُمور میں  سے کھانا کھلانا اور سلام کو عام کرنا ہے۔(مَکَارِمُ الْاَخْلَاق لابن ابی الدنیا، باب فضل اطعام الطعام،   ص۳۷۰، الحدیث:۱۵۸)

{3  }…جب تک بندے کا دسترخوان بچھا رہتا ہے، فِرِشتے اس پر رَحمتیں  نازِل کرتے رہتے ہیں۔(شُعَبُ الْاِیْمَان، باب فی اکرام الضیف ، فصل فی التکلف للضیف ،ج۷، ص۹۹، الحدیث :۹۶۲۶)

{4}۔۔۔ جو اپنے مسلمان بھائی کی بھوک مٹانے کا اِہتِمام کرے اور اسے کھانا کھلائے یہاں  تک کہ وہ شِکم سیر ہو جائے اور اسے( پانی) پلائے حتّٰی کہ وہ (پانی پی کر) سیراب ہو جائے تو اللہ  تعالیٰ اس کی مغفِرت فرما دے گا۔ (مسند ابی یعلٰی،ثابت البنانی عن انس،ج۳،ص۱۳۸،الحدیث۳۴۲۰)

{5 }جس نے بھوکے کو کھانا کھلایا اللہ  تعالیٰ اسے سایۂ عرْش تلے جگہ عطا فرمائے گا۔ (مَکَارِمُ الْاَخْلَاق لابن ابی الدنیا، باب فضل اطعام الطعام، ص۳۷۳، الحدیث:۱۶۴)

        پیاری پیاری اسلامی بہنو!ذکرکردہ اَحادیثِ مبارَکہ سے پتا چلتا ہے کہ مغفِرت، دعائے ملائکہ اور سایہ عرْش

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن