30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ
تَرجَمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو ! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤجس کے ایندھن آدَمی اور پتَّھر ہیں ۔
اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو دوزخ کی آگ سے بچانے کا ایک ذَرِیْعہ فیضانِ سُنَّت کا در س بھی ہے۔(درس کے علاوہ دعوت ِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ سنّتوں بھرے بیان یا مَدَنی مذاکرے کی ایک کیسٹ یا V.C.D. بھی گھر والوں کو سنایئے)
{8}…ذِمّے دار گھڑی کا وقت مقرَّر کر کے روزانہ چوک درس کا اہتِمام کریں ۔مَثَلاًرات 9بجے مدینہ چوک(ساڑھے نوبجے)بغدادی چوک میں وغیرہ۔چُھٹّی والے دن ایک سے زیادہ مَقامات پر چوک درس کا اِہتِمام کیجئے۔ (مگر حُقوقِ عامّہ تَلَف نہ ہوں مَثَلاً آپ کی وجہ سے مسلمانوں کاراستہ نہ رُکے ورنہ گنہگار ہوں گے)
{9}… دَرس کیلئے وہ نَمازمُنْتَخَبکیجئے جس میں زِیادہ سے زِیادہ اسلامی بھائی شریک ہو سکیں ۔
{10}…درس والی نَماز اُسی مسجِد کی پہلی صَف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعَت ادا فرمایئے۔
{11}…محراب سے ہٹ کر (صحن وغیرہ میں )کوئی ایسی جگہ درس کیلئے مخصوص کر لیجئے جہاں دیگر نَمازیوں اورتلاوت کر نے والوں کو دُشواری نہ ہو۔
{12}…ذَیلی مشاورت کے نگران کو چاہئے کہ اپنی مسجِد میں دوخیر خواہ مقَرَّر کرے جو درس (بیان) کے موقع پر جانے والوں کو نرمی سے روکیں اور سب کو قریب قریب بٹھائیں ۔
{13}… پردے میں پردہ کئے دوزانو بیٹھ کر دَرس دیجئے۔ اگر سننے والے زیادہ ہوں تو کھڑے ہو کر یا مائیک پر دینے میں بھی حرج نہیں جبکہ کسی ایک بھی نَمازی یا تلاوت کرنے والے وغیرہ کو تشویش نہ ہو۔
{14}…آواز نہ تو زیادہ بُلند ہو اور نہ ہی بالکل آہستہ،حتَّی الامکان اتنی آواز سے درس دیجئے کہ صِرف حاضِرین سُن سکیں ۔اس بات کی ہمیشہ احتیاط فرمایئے کہ درس وبیان کی آواز سے کسی سوئے ہوئے یا کسی نمازی یا مشغولِ تلاوت وغیرہ کو تکلیف نہ ہو۔
{15}…درس ہمیشہ ٹھہر ٹھہرکراور دھیمے انداز میں دیجئے۔
{16}… جو کچھ دَرس دینا ہے پہلے اس کا کم از کم ایک بارمُطالَعَہ کرلیجئے تا کہ غلَطیاں نہ ہوں ۔
{17}… فیضانِ سنّت کے مُعَرَّب الفاظ اِعراب کے مطابِق ہی ادا کیجئے اس طرح اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ تَلَفُّظ کی دُرُست ادائیگی کی عادت بنے گی۔
{18}… حمدو صلوٰۃ، دُرُود و سلام کے دونوں صیغے، آیَتِ دُرُود اور اِختِتامی آیات وغیرہ کسی سُنّی عالِم یا قاری کو ضَرور سنا دیجئے۔ اِسی طرح عَرَبی دُعائیں وغیرہ جب تک عُلَمائے اہلسنّت کو نہ سنا لیں اکیلے میں بھی نہ پڑھا کریں ۔
{19}…فیضانِ سُنّت کے علاو ہ دعوت ِ اسلامی کے اِشاعتی اِداریمکتبۃُ المدینہ سے شائع ہونے والے مدَنی رسائل سے بھی درس دے سکتے ہیں ۔([1])
{20}…دَرس مع اِختتامی دُعا سات مِنَٹ کے اندر اندر مکمَّل کر لیجئے۔
{21}…ہر مبلِّغ کو چاہئے کہ وہ دَرس کا طریقہ، بعدکی ترغیب اور اختِتامی دُعا زَبانی یاد کر لے۔
{22}…دَرس کے طریقے میں اسلامی بہنیں حسبِ ضَرورت ترمیم کرلیں ۔
[1] امیرِا ہلسنَّت دَ امَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل کے علاوہ کسی اور کتاب سے درس کی اجازت نہیں ۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع