30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ص۱۳۶) اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارا ایمان سلامت رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسلماں ہے عطّارؔ تیری عطا سے
ہو ایمان پر خاتمہ یا الٰہی!
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،ص۷۸)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدَنی ماحول میں بکثرت سنّتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں آپ بھی اس مدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے ہفتہ وار اِجتِماع میں پابندیٔ وقت کے ساتھ شرکت اور روزانہ فکر ِمدینہ کے ذریعے مدَنی انعامات کا رِسالہ پُر کرکے اپنے یہاں کی ذمَّہ دارہ کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی برکت سے پابند ِسنّت بننے، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنے گا۔ہر اسلامی بہن اپنا یہ مدَنی ذہن بنائے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ‘‘ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
اپنی اِصلاح کی کوشش کے لئے ’’مدَنی انعامات ‘‘پر عمل اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کے لئے اپنے محارم کو، جن کی عُمْر22سال یا اس سے زیادہ ہے، ’’ مدَنی قافلوں ‘‘میں سفر کروانا ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے‘‘کے بائیس حُرُوف کی نسبت سے درسِ فیضانِ سُنَّت کے 22 مدَنی پُھول
{1}…فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: ’’جو شخص میری اُمّت تک کوئی اِسلامی بات پہنچائے تا کہ اُس سے سُنَّت قائم کی جائے یا اُس سے بدمذہبی دُور کی جائے تو وہ جنّتیہے۔‘‘(حِلْیَۃُ الْاولیاء ، ج۱۰،ص۴۵،رقم: ۱۴۴۶۶)
{2}… سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو تَروتازہ رکھے جو میری حدیث کو سنے ، یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے ۔‘‘(سُنَنُ التِّرْمِذِی ،ج۴، ص۲۹۸،الحدیث: ۲۶۶۵ )
{3}…حضرتِ سیِّدُنااِدریس عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے نام ِمبارَک کی ایک حِکمت یہ بھی ہے کہ کُتُبِ الہٰیَّہ کی کثرتِ درس وتدریس کے باعِث آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا نام اِدریس ہوا۔ (تَفْسِیْرِ کبِیْر، ج۷، ص۵۵۰، تَفْسِیْرُ الْحَسَنَات ج۴، ص۴۸)
{4}…حُضورِغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : دَرَسْتُ الْعِلْمَ حتّٰی صِرْتُ قُطْباً یعنی میں نے عِلم کادرس لیایہاں تک کہ مقامِقُطْبِیَّت پر فائز ہوگیا۔(قصیدۂ غوثیہ)
{5}…فیضانِ سُنَّتسے درس د ینا بھی دعوتِ اسلامی کا ایک مدَنی کام ہے۔گھر، مسجِد ، دُکان، اسکول ،کالج، چوک وغیرہ میں وقت مقرَّر کر کے روزانہ درس کے ذَرِیعے خوب خوب سُنتوں کے مدنی پھول لُٹائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے۔
{6}…فیضانِ سنَّتسے روزانہ کم از کم دودرس دینے یا سننے کی سعادت حاصِل کیجئے۔ (ان دو میں ایک’’گھر درس‘‘ ضَرور ہو)
{7}… پارہ 28 سُوْرَۃُ التَّحْرِیْم کی چھٹی آیت میں ارشاد ہو تا ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع