دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

ذِ ہنی مریض تندرُست ہو گیا !

        پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہ فضائل و برکات پڑھ کر آپ کا بھی ذہن بنا ہو گاکہ ہمیں  بھی تلاوتِ قراٰن کر نی چاہئے، ذکر ودرود میں  اپنے اَوقات گزارنے چاہئیں  مگر جیسے کتاب پڑھ کر فارِغ ہوں  گے تو ہماری کیفیت دوبارہ تبدیل ہونا شروع ہو جائے گی اور شیطان ہم پر اس قدَر وار کرے گا کہ شاید ہم میں  سے بعض تو آج بھی ان پر عمل کرنے سے محروم رہیں ۔ نیکیوں  پر اِستِقامت پانے کے لئے نیکیوں  بھرا ماحول بَہُت ضروری ہے اور یہ نعمت ہمیں  دعوتِ اسلامی کی صورت میں  مُیَسَّر ہے۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتوں  کے کیا کہنے! ان بَرَکتوں  کو لوٹنے کی عادت بنانے کیلئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں  شرکت کی سعادت حاصِل کیجئے۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  آخرت کی بے شمار برَکات کے ساتھ ساتھ آپ کے مسائل بھی حیرت انگیز طور پر حل ہوں  گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ  َّکے فضل وکرَم سے غیبی امدادیں  ہوں  گی، چُنانچِہ کہروڑ پکا (پنجاب، پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خُلاصہ ہے کہ میرے چھوٹے بھائی گھریلو ناچاقیوں  ، تنگ دستیوں  وغیرہ پریشانیوں  کے سبب مسلسل ٹینشن (یعنی ذہنی دباؤ)میں  مبتلا رہنے کی وجہ سے رفتہ رفتہ ذہنی مریض بن گئے تھے اور اُول فُول بکتے رہتے تھے، یہاں  تک کہ مَعَاذَ اللہاپنے ہاتھوں  اپنی جان لینے اور خُودکشی کے بارے میں  سوچنے لگے تھے ۔ مجھے ان کی حالت پر بڑا ترس آتامگر میں  ایک بے بس عورت کیاکر سکتی تھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! میں  پہلے ہی دعوتِ اسلامی کے سنَّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کرتی تھی، وہاں  میں  نے بھائی جان کی صحّت یابی کے لئے گڑگڑا کر دُعا مانگنی شروع کر دی۔ کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ میرے بھائی کو اللہُ شافی عَزَّوَجَلَّ  نے شِفا عطا فرما دی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! اب وہ امّی اور ابّو کی عزّت اور ان کااِحتِرام کرنے کے باعث ان کی آنکھوں  کے تارے بن چکے ہیں ۔  (پردے کے بارے میں  سُوال جواب، ص۱۹۵)

عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول    ہے فَیضانِ غوث ورضا مدَنی ماحول

اگر سُنّتیں  سیکھنے کا ہے جذبہ               تم آجاؤ دیگا سکھا مدَنی ماحول

بُری صحبتوں  سے کَنارہ کَشی کر                     کے اچّھوں  کے پاس آکے پا مدَنی ماحول

سنور جائے گی آخِرت اِنْ شَآءَاللہ                                     تم اپنائے رکھو سدا مدَنی ماحول

(وسائل بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۶۰۴)

        پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے وصالِ باکمال کے بارے میں  پڑھا، اللہ عَزَّوَجَلَّ   ہمیں  اسلام پر زندہ رکھے ایمان پر موت عطا فرمائے۔ بہت سارے دنیا میں  کفر پر زندہ رہیں  گے کفر پر مریں  گے۔ بہت سے لوگ اسلام پر زندہ رہیں  گے اسلام پر مریں  گے۔ بہت سے کفر پر زندہ رہیں  گے مگر مرنے سے پہلے اسلام قبول کر کے جائیں  گے ۔ جی ہاں  ! دعوتِ اسلامی کا ایک مدَنی قافلہ کینیا گیااور وہاں  ایک غیر مسلم جو کہ ہاسپٹل (Hospital)میں  تھا اسلامی بھائیوں  نے جا کر اِنفِرادی کوشش کی اس نے اسلام قبول کر لیا اور اسلام قبول کرنے کے تقریباً 45منٹ بعد اس کا انتقال ہو گیا۔ ساری زندگی کفر پر رہا مگر موت سے قبل اسلام قبول کر کے دنیا سے رخصت ہوا۔ اور بہت سارے بد نصیب ایسے بھی ہوں  گے جو اسلام پر زندہ رہیں  گے کفر پر مریں  گے اللہ عَزَّوَجَلَّ   خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے صدْقے ہمارا ایمان سلامت رکھے۔

        حضرتِ سیِّدُنا حبیب عجمی  عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیان کیا کرتے تھے کہ جس کا خاتمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ پر ہو گا وہ داخلِ جنّت ہو گا پھر روتے ہوئے کہتے تھے: میرے لئے کون ضمانت دیتا ہے کہ میرا خاتمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ پر ہو گا؟ (تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرِّیْن، الباب الثالث فی جملۃ اخری من الاخلاق، شدَّۃُ خوفھم من سوءِ الخاتمۃ،

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن