30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
از:شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ
مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَبِفَضْلِ رَسُوْ لِہٖصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰ ِلہٖ وَسَلَّمتبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اِشاعتِ علمِ شریعت کو دُنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلما و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللہُ السَّلَامپر مشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی اور اِشاعتی کام کا بیڑااُٹھایاہے۔اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
(۱)شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت (۲)شعبۂ درسی کُتُب
(۳)شعبۂ اصلاحی کُتُب (۴)شعبۂ تراجمِ کتب
(۵)شعبۂ تفتیشِ کُتُب (۶)شعبۂ تخریج
’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت،عظیم المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیعت، پیرِ طریقت،باعث ِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحا فِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کوعصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سہل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی،تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی تمام مجالس بَشُمُول’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں زیر گنبد ِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔
( اٰمِیْنَ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)
![]()
رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ
اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں صحابیات وصالحات کاکردار مشعلِ راہ ہے۔تبلیغِ اسلام اور خدمتِ دین کے معاملے میں ان کی خدمات سے چنداں انکار نہیں کیا جا سکتا۔لیکن بدقسمتی سے آج کے دَور میں اس موضوع پر مثبت ومستند مواد بہت کم ملتا ہے اور اسلامی بہنیں اس حوالے سے کمی محسوس کرتی نظر آتی ہیں چُنانچِہ اسلامی بہنوں کی اس انتہائی اہم ضرورت اور ان کے دیرینہ مطالبے کے پیشِ نظرتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے چینل ’’مدنی چینل ‘‘پرایک سلسلہ بنام ’’فیضانِ صحابیات ‘‘ شروع کیا گیا،جس میں رکنِ شوریٰ، نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ،حاجی ابورجب حاجی محمد شاہدعطّاری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے ایمان افروز اندازمیں صحابیات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی سیرت طیبہ کے درخشندہ پہلوؤں کواُجاگر فرماتے ہیں اور مدنی چینل کے ناظرین کیلئے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں ۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ(سردارآباد) ‘‘ اس سلسلے کو اسلامی بہنوں کے لئے مفید جانتے ہوئے ضروری ترمیم ، اضافے اور تخریج کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع