30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تیری رضا کے لئے مدَنی انعامات پر عمل کرکے روزانہ اس رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کر کے ہر ماہ اپنی ذیلی مشاورت ذمہ دارہ کو جمع کروائے تو اس کے عمل میں اِستِقامت عطافرما کر اس کو اپنی مقبو ل بندی بنا لے ۔‘‘
تو ولی اپنا بنا لے اس کو ربِّ لَم یَزَل
مدَنی انعامات پر کرتا ہے جو کوئی عمل
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’وَاحِد‘‘ کے چار حروف کی نسبت سے کلمہ طیّبہ کے 4 فضائل
(1)…خوش نصیب کون؟
حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے روایت ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! قیامت کے دن آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت سے بہرہ مند ہونے والے خوش نصیب لوگ کون ہوں گے؟ فرمایا: اے ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ! میرا گمان یہی تھا کہ تم سے پہلےمجھ سے یہ بات کوئی نہ پوچھے گا کیونکہ میں حدیث سننے کے معامَلہ میں تمہاری حرص کو جانتا ہوں ، قیامت کے دن میری شفاعت پانے والا خوش نصیب وہ ہوگا جو صِدقِ دل سے ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ کہے گا۔(صَحِیحُ البُخارِی،کتاب العلم،باب الحرص علی الحدیث، ص۱۰۰، الحدیث:۹۹)
(2)…افضل ذ کر ودُعا
حضرتِ سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ فرماتے ہیں : میں نے شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطَّر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے ہوئے سنا: سب سے افضل ذکر ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ ہے اور سب سے افضل دُعا ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ہے۔(سُنَن اِبْنِ ماجۃ،کتاب الادب،باب فضل الحامدین، ص۶۰۹ الحدیث:۳۸۰۰)
(3)…آسمانوں کے دروازے کھل جاتے ہیں
حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس بندے نے اخلاص کے ساتھ ’’ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘ کہا تو آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، یہاں تک کہ وہ کلمہ عرش تک پہنچ جاتا ہے جبکہ کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔(سُنَنُ التِّرْمِذِی،احادیث شتی،باب دعاء ام سلمہ،ص۸۲۰،الحدیث:۳۵۹۰)
(4)…تجد یدِ ایمان
حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے روایت ہے کہسیِّدُ المُبلِّغِیْن، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اپنے ایما ن کی تجدید کرو۔ عر ض کیا گیا:یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں ؟ فرمایا: ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ کثرت سے پڑھو۔(مُسْنَدِ اَحْمد، مسند ابی ھریرۃ، ج۴،ص۳۹۴، الحدیث: ۸۹۴۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع