دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

اپنے پر بچھا دئے گے اور جاگنے تک ہر چیز سے اس کی حفاظت کریں  گے اور یہ مُجَادَلَہ (یعنی جھگڑا) کرنے والی ہے، اپنے پڑھنے والے کی مغفرت کے لئے قبر میں  جھگڑا کرے گی اور یہ ’’تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ‘‘ ہے۔(جمع الجوامع، قسم الاقوال، حرف الھمزۃ مع النون، ج۳، ص۲۳۰، الحدیث:۸۴۷۹)

نجات دلانے والی

(3)… حضر تِ سیِّدُنا عبدُ اللہ اِبنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـھُمَانے ایک آدمی سے فرمایا:کیا میں  تجھے ایک حدیث تحفے کے طور پر نہ دوں  جس کے ساتھ تو خوش ہو جائے ،اس نے عرض کی بیشک! تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے فرمایا:یہ سورت پڑھو:’’ تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ‘‘ اور یہ سورت اپنے اہل وعیال، اپنے تمام بچوں  ، اپنے گھر کے بچوں  اور اپنے پڑوسیوں  کو سکھاؤ (اس کی انہیں  تعلیم دو) کیونکہ یہ نجات دلانے والی ہے اور قیامت کے دن اپنے قاری کے لئے اپنے ربّ کے پاس جھگڑنے والی ہے اور یہ اسے تلاش کرے گی تاکہ اسے جہنم کے عذاب سے نجات دلائے اور اسکے سبب اس کا قاری عذابِ قبر سے بھی  نجات پا جائے گا۔(الدر المنثور، پ۲۹، سورۃ الملک، ج۸، ص۲۳۱)

معمولِ رسول

          سرکارِ مدینۂ منوَّرہ، سردارِ مکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس وقت تک آرام نہ فرماتے جب تک المٓ تنزیل، اور تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُتلاوت نہ فرما لیتے۔ (الادب المفرد، باب ما یقول اذا أوی الی فراشہ، ص۳۵۳، الحدیث:۱۲۰۷)

          آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر رات سورۂ ملک کی تلاوت فرمایا کرتے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ !  شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اِسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اسلامی بہنو ں  کو عطاکردہ 63مدَنی انعامات میں  سے مدَنی انعام نمبر 3میں  ہے کہ ’’کیا آج آپ نے نمازِ پنج گانہ کے بعد نیز سوتے وقت کم از کم ایک با ر آیۃُ الکرسی، سورۂ اخلاص اور تسبیحِ فاطمہ پڑھی؟ نیز رات میں  سورۂ ملک پڑھ یا سن لی؟ ([1])

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیکھاآپ نے! امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَہ بھی ہماری توجُّہ اسی طرف کروا رہے ہیں ۔ یہ مدَنی انعامات نیک بننے کا نسخہ ہیں  اگر ہم روزانہ فکر مدینہ کرنے میں  کامیا ب ہو گئیں  تو ہمارے دل میں  گناہوں  سے نفرت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ثواب کابھی خزانہ ہاتھ آئے گا۔ جیسا کہ حدیث پاک میں  ہے (آخرت کے معاملے میں  ) گھڑی بھر غورو فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (اَلْجَامِعُ الصَّغِیْر لِلسُّیُوْطِی مع فیض القدیر، حرف الفاء،ج۴، ص۳۶۵، الحدیث:۵۸۹۷)

دُعائے عطّار

           مدَنی انعامات کی عاملات کے لئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَہ  کی دُعا بھی ہے۔ فرماتے ہیں  : ’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! جو



[1]     اسلامی بہنیں  حیض ونفاس کے ایّام میں  قراٰنِ پاک کی تلاوت نہ کریں ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن