دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

برکاتِ یٰسین

(1 2)…دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہکی مطْبوعہ  679 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’جنّتی زیور‘‘ صفْحہ595 پر شیخُ الحدیث حضرتِ علاَّمہ مولانا عبدُالمصطفٰے  اعظمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نقل فرماتے ہیں  : کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے فرمایا کہ سورۂ یٰسین پڑھو اس میں  بیس برکتیں  ہیں  :{1}…بھوکا آدمی اس کو پڑھے تو آسُودہ کیا جائے۔ {2}…پیاسا پڑھے تو سیراب کیاجائے۔  {3}…ننگا پڑھے تو لباس ملے۔ {4}…مرد بے عورت والا پڑھے تو جلد اس کی شادی ہو جائے۔{5}…عورت بے شوہر والی پڑھے تو جلد شادی ہو جائے۔ {6}…بیمار پڑھے تو شفا پائے۔ {7}… قیدی پڑھے تو رہا ہو جائے۔  {8}…مسافر پڑھے تو سفر میں  اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی طرف سے مدد ہو ۔  {9}…غمگین پڑھے تو اس کا رنج و غم دُور ہو جائے۔ {10}…جس کی کوئی چیز گم ہو گئی ہو وہ پڑھے تو جو کھویا ہے وہ مِل جائے۔  سورۂ یٰسین کی ایک آیت  سَلٰمٌ قف قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ0 (آیت:۵۸) کو ایک ہزار چار سو اُنہتر (1469) بار پڑھو،  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  جس مقصد سے پڑھو گے مراد پوری ہو گی، خواجہ دیربی لکھتے ہیں  : یہ مجرَّب ہے۔ اور سَلٰمٌ- قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ(۵۸) (پ۲۳، یٓس:۵۸) کو پانچ جگہ ایک کاغذپر لکھ کر تعویذ باندھو توحوادثات اور چور وغیرہ سے حفاظت رہے گی۔ جو شخص صبح کو سورۂ یٰسین پڑھے گا اس کا پورا دن اچھا گزرے گا اورجو شخص رات میں  اس کو پڑھے گا اس کی پوری رات اچھی گزرے گی۔ حدیث شریف میں  ہے کہ یٰسین قرآن کا دل ہے۔(جنّتی زیور، ص۵۹۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’مُلْک‘‘ کے تین حرف کی نسبت سے سورۂ ملک کے 3 فضائل

(1)…حضر تِ سیِّدُنا عبدُ اﷲ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  فرماتے ہیں  : ’’جب بندہ قبر میں  جائے گا تو (عذاب )اس کے قدموں  کی جانب سے آئے گا تو اس کے قدَم کہیں  گے تیرے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں  کیونکہ یہ میرے ساتھ کھڑے ہو کر سورۂ مُلک پڑھا کرتا تھا، پھر (عذاب) اس کے سینے یا پیٹ کی طر ف سے آئے گا تو وہ کہے گا کہ تمہارے لئے میری جانب سے کوئی راستہ نہیں  کیونکہ یہ میرے ساتھ سورۂ مُلک پڑھا کرتا تھا، پھر وہ اس کے سر کی طر ف سے آئے گا تو سر کہے گا کہ تمہارے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں  کیونکہ یہ میرے ساتھ سورۂ مُلک پڑھا کرتا تھا۔‘‘ پس یہ سورت روکنے والی ہے، عذابِ قبر سے بچاتی ہے، تورات میں  اس کانام سورۂ مُلک ہے۔‘‘(اَلْمُسْتَدْرَک عَلَی الصَّحِیْحَیْن لِلْحَاکم، کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ الملک ج۳، ص۳۲۲، حدیث۳۸۹۲)

بیداری تک حفاظت

(2)…حضر تِ سیِّدُنا عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  فرماتے ہیں  کہ میٹھے میٹھے آقا، مکّی مَدَنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: بے شک میں  قرآن میں  ایک سورت پاتا ہوں  اس کی 30 آیات ہیں  جو شخص سوتے وقت اس (سورت) کی تلاوت کرے، اس کے لئے30نیکیاں  لکھی جائیں  گی اور اس کے 30گناہ مٹائے جائیں  گے اور اس کے 30دَرَجات بلند کئے جائیں  گے، اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ  اپنے فِرِشتوں  میں  سے ایک فِرِشتہ اس کی طرف بھیجے گاجو اس پر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن