دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

فرماتا ہے۔ (کنزالعمال، کتاب الموت، قسم الاقوال، ج۸، الجزء الخامس عشر، ص۲۴۰، الحدیث:۴۲۱۷۹)

مغفرت کا اِنعام

(8)…حضرتِ  سیِّدُنا ابو قَلابہ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سے روایت ہے ، وہ فرماتے ہیں  :جس نے سورۂ یٰسین کی تلاوت کی اس کی مغفرت ہوجائے گی، اور جس نے بھوک کی حالت میں  پڑھی وہ شکم سیر ہو جائے گا اور جس نے راستہ بھول جانے کی حالت میں  پڑھی وہ رہنمائی پا لے گا اور جس نے کسی چیز کے گم ہونے پر اس کی تلاوت کی تو اسے گمشدہ چیز مل جائے گی اور جس نے کھانے پر اس کے کم ہونے کے خوف سے تلاوت کی تو وہ اسے کفایت کرے گا اور جس نے کسی مرنے والے کے پاس اس کی تلاوت کی اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس پر نرمی فرمائے گا جس نے کسی عورت کے پاس اس کے بچے کی ولادت کی دشواری پر سورۂ یٰسین کی تلاوت کی اس پر آسانی ہو گی اور جس نے اس کی تلاوت کی گویا کہ اس نے گیارہ مرتبہ قراٰنِ پاک کی تلاوت کی اور ہر چیز کے لیے دل ہے او رقرآ ن کا دل سورۂ یٰسین ہے۔ (شُعَبُ الایمان، باب فی تعظیم القراٰن، فصل فی فضائل  السور والایات، ج۲، ص۴۸۱، الحدیث۲۴۶۷)

دل نرم ہو گا !

 (9)…حضرتِ سیِّدُناابوجعفر محمد بن علی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے روایت ہے، فرماتے ہیں: جو شخص اپنے دل میں  سختی پائے تو وہ ایک پیالے میں  زعفران سے یٰس وَالْقُرْاٰنِ الْحَکِیْملکھے، پھر اُسے پی جائے۔ ( اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اُس کا دل نرم ہو گا)۔ (المرجع السابق، ص۴۸۲، الحدیث:۲۴۶۸)

ہر حرف کے بدلے مغْفِرَت

(10)…امیرُ المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ، صاحبِ معطَّر پسینہ، با عثِ نزولِ سکینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جس نے ہرجمعہ کو اپنے والدین، دونوں  یا ایک کی قبر کی زِیارت کی اور سورۂ یٰسین کی تلاوت کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس کی بخشش ومغفرت فرما دے گا۔(کنزالعمال، کتاب النکاح، قسم الاقوال، ج۸، الجزء السادس عشر، ص۱۹۵، الحدیث:۴۵۴۷۸)

          (قبر کی زیارت کا حکم مردوں  کے لئے ہے اسلامی بہنوں  کو قبرستان جانا منع ہے گھرپر ہی تلاوت فرما کر اسکا ثواب والدین کو اِیصال کر دیں ۔)

عظیم سعادت

(11)…حضرتِ سیِّدَتُنا عائِشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’قرآنِ حکیم میں  ایک سورت ہے جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے ہاں  عظیم کہا جاتا ہے، اس کے پڑھنے والے کو اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے ہاں  شریف کہا جاتا ہے، قیامت کے روز، ربیعہ اور مضر قبائل سے بھی زائد اَفراد کے حق میں  اس کے پڑھنے والے کی شفاعت قبول کی جائے گی، وہ سورۂ یٰسین ہے۔‘‘ (جمع الجوامع، قسم الاقوال، حرف القاف، المحلی بأل من ھذا الحرف، ج۵، ص۳۳۸، حدیث۱۵۵۲۰)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن