30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب دیا۔ (فتاویٰ رَضَوِیّہ (مُخَرَّجَہ)، ج۹، ص۹۲-۹۴، ملتقطاً)
حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے منقول ہے کہ حضرتِ فاطِمۃ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی نمازِ جنازہ حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ نے پڑھائی۔ (کَنْزُ الْعُمَّال، کتاب الموت، باب فی اشیاء قبل الدفن، ج۸، الجزء الخامس عشر، ص۳۰۳، الحدیث:۴۲۸۵۶)
حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرّحِیمسے منقول ہے حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ بِنتِ رسولُ اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور چار تکبیریں کہیں ۔ (کَنْزُ الْعُمَّال، کتاب الموت، باب فی اشیاء قبل الدفن، ج۸، الجزء الخامس عشر، ص۲۹۹، الحدیث :۴۲۸۱۶)
شارِحِ مشکوٰۃ، حکیم ُالا ُمَّت مفتی احمد یارخان نعیمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : صحیح یہ ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے آپ کا جنازہ پڑھایا۔ (مِراٰۃُ المَناجِیْح شَرْح مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح،کتاب الفضائل،باب مناقب اھل بیت النبی، ج۸، ص۴۵۶)
پیاری پیاری اسلامی بہنو! بعض اسلامی بہنیں سیِّدَہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کہانی اور اس طرح کے دیگر من گھڑت قصے پڑھتی اور گھروں میں پڑھاتی ہیں ۔ آئیے! اس بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں کہ یہ پڑھناکیسا ہے؟ چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 499 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’نماز کے اَحکام‘‘ صفْحہ485 پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : داستانِ عجیب، شہزادے کا سر، دس بیبیوں کی کہانی اور جنابِ سیِّدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کہانی وغیرہ، سب من گھڑت قصے ہیں ، انہیں ہرگز نہ پڑھا کریں ۔ اسی طرح ایک پمفلٹ بنام ’’وَصِیّت نامہ‘‘ لوگ تقسیم کرتے ہیں جس میں کسی ’’شیخ احمد ‘‘کا خواب درج ہے یہ بھی جعلی ہے اس کے نیچے مخصوص تعداد میں چھپواکر بانٹنے کی فضیلت اور نہ تقسیم کرنے کے نقصانات وغیرہ لکھے ہیں اس کابھی اعتبار نہ کریں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’یٰسین شریف پڑھو‘‘ کے بارہ حروف کی نسبت سے سورۂ یٰسین شریف کے 12 فضائل
اگر اِیصالِ ثواب کے لئے پڑھنا ہے توکلمہ شریف پڑھئے،د ُرودِ پاک پڑھئے، سورۂ یٰسین پڑھئے، سورۂ مُلْک پڑھئے، قرآنِ پاک کی تلاوت کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ثواب کا عظیم خزانہ حاصل ہو گا۔ آیئے! سورۂ یٰسین شریف کے فضائل مُلاحَظہ فرمائیے ، چُنانچِہ
(1)… حضرتِ سیِّدُنا مَعْقِل بن یَسَار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: سورۂ یٰسین قراٰن کا دل ہے جو اسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا اور آخِرت کی بہتری کے لئے پڑھے گا اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔ (مُسْنَدِ اَحْمَد، مسند البصریین، معقل بن یسار، ج۸، ص۲۳۶، الحدیث: ۲۰۸۳۶ ، ملتقطا)
10 قراٰن کا ثواب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع