30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشقَّت اورخرچ زیادہ ہونے سے ثواب اورفضیلت بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔(شَرْحُ صَحِیْحِ مُسْلِم لِلنَّوَوِی، کتاب الحج، باب بیان وجوہ الاحرام…الخ، ج۱، ص۳۹۰)
نبی رحمت، شفیعِ امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے: افضل عمل وہ ہے جس پر نفوس کو مجبور کیا جائے۔(احیاء علوم الدین، کتاب الصبر والشکر، الشطر الاول، ج۴، ص۷۵)
حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الاَکْرَم فرماتے ہیں : ’’حشر میں وہ عمل وزْن دار ہو گا جو دنیا میں دشوار محسوس ہوتا ہے۔‘‘ (تَذْکِرَۃُ الْاولیاء(مترجم)، ص۷۲)
ہاں ! اگر کسی کے اپنے ہی دل میں کھوٹ ہو تو کیا کہہ سکتے ہیں ! مُفَسّرِ شہیر، حکیم ُ الا ُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنَّان ’’نورُ الْعِرفان‘‘ صَفْحَہ772 پر فرماتے ہیں : ’’جس کو گناہ آسان معلوم ہوں اور نیک کام بھاری،سمجھو اُس کے دل میں نِفاق ہے، رب تعالیٰ محفوظ رکھے۔‘‘ (تفسیر نور العرفان، پ۱۰، التوبۃ، تحت: الایۃ۸۱، ص۷۷۲)اٰٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بعض اسلامی بہنیں یوں کہتی سنائی دیتی ہیں کہ بس’’ہمارے لئے دل کا پردہ کافی ہے‘‘یہ کہنا درست نہیں ، درست کیو ں نہیں ؟آئیے! مُلاحَظہ فرمائیے! دعوتِ اِسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 397 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘صفْحہ193 پر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اِسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ’’یہ شیطان کا بَہُت بڑا اور بُرا وار ہے اور اِس قولِ بدتراَز بَول میں اُن قُراٰ نی آیاتِ مبارَکہ کے اِنکار کا پہلوہے جن میں ظاہِری جسم کو پردے میں چُھپانے کا حُکم دیا گیا ہے،مَثَلاً پارہ 22 سُوْرَۃُ الْاَحْزَاب آیت نمبر 33 میں فرمایا گیا، ترجمۂ کنزالایمان: اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسے اگلی جاہِلیَّت کی بے پردَگی۔ اِسی سورَۂ مُبارَکہ کی آیت نمبر59میں ہے: ترجمۂ کنز الایمان: اے نبی! اپنی بیبیوں اور صاحِبزادیوں اور مسلمانوں کی عورَتوں سے فرما دو کہ اپنی چادروں کا ایک حصّہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں … اِلَخ۔ سُوْرَۃُ النُّور کی آیت نمبر 31 میں ہے: ترجمۂ کنزالایمان:ا ور اپنا بناؤ نہ دکھائیں …اِلَخ۔ جو جسم کے پردے کا مُطْلَقاً انکار کرے اور کہے کہ ’’صِرْف دل کا پردہ ہونا چاہئے‘‘ اُس کا ایمان جاتا رہا۔ شادی شُدہ تھی تو نِکاح بھی ٹوٹ گیا کسی کی مُرید تھی تو بَیعَت بھی خَتْم ہوئی اگر فرض حج کر لیا تھا تو وہ بھی گیا نیز گُزَشتہ زندَگی کے تمام نیک اَعمال برباد ہو گئے۔ اپنے اس کُفر سے توبہ کر کے کلمہ پڑھ کر نئے سرے سے مسلمان ہو اور شوہرِ اوّل ہی سے نئے سرے سے نِکاح کرے۔ (ہاں ! اگر شوہرِ اوّل نکاح کرنا نہ چاہے تو کسی اور مرد سے نکاح کر سکتی ہے) اور مُرید ہونا چاہے تو کسی بھی جامِعِ شرائط پیر سے بَیعَت ہو جائے۔ البتہَّ اگرکوئی پردہ کی فرضیَّت کا قائل ہے مگر پردے کی کسی خاص نَوعِیّت (یعنی مخصوص طرز)کا اِنکار کرتا ہے جس کا تعلُّق ضَروریاتِ دین سے نہیں تو پھر حکمِ کُفْر نہیں ۔
کفر سے توبہ نیز تجدید ِ ایمان و تجدید ِ نکاح کا طریقہ مکتبۃالمدینہ کی طرف سے شائِع کردہ16صفْحات کے مختصر رِسالے ’’28کلماتِ کفر ‘‘سے دیکھ لیجئے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارا ایمان سلامت رکھے۔ اٰٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع