دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

خاتونِ جنّت کی کرامات

دُرُود شریف کی فضیلت

          دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 419 صفْحات پر مشتمِل کتاب ’’مدَنی پنج سُورہ‘‘ صفْحہ 164 پر ہے: شہنشاہِ کون ومکاں  ، غمخوارِ بیکساں  ، شفیعِ مجرِماں  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عافیّت نشاں  ہے: اے لوگو! بے شک تم میں  سے بروزِ قیامت اس کی دہشتوں  اور حِساب کتاب سے جلد نجات پانے والا وہ شخص ہوگا جس نے دُنْیا میں  مجھ پر کثرت سے دُرُود پڑھا ہو گا۔ (جمع الجوامع، قسم الاقوال، حرف الیاء، ج۹، ص۱۲۹، الحدیث :۲۷۶۸۴)

دُنْیا وآخِرت میں  جب میں  رہوں  سلامت         پیارے پڑھوں  نہ کیوں  کر تم پر سلام ہر دم

کیا خوف مجھ کو پیارے نارِ جحیم سے ہو             تم ہو شفیعِ مَحْشَر تم پر سلام ہردم

(ذَوقِ نعت از شَھَنْشَاہِ سُخَن مولانا حَسَن رضا خان عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شاہی دعوت

             دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 346 صفْحات پر مشتمِل کتاب  ’’کراماتِ صحابہ‘‘ صفْحہ330 تا333 پر شیخُ الحدیث حضرتِعلاّمہ عبدُ المصطفٰے اَعظَمی  عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نقْل فرماتے ہیں  : رِوایت ہے کہ ایک روز حضرتِ سیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ نے حُضور نبیِّ کریم،رء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دعوت کی۔ جب دونوں  عالَم کے میزبان حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکے مکان پر رونق افروز ہوئے تو حضرت عثمان غنی  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  آپ کے پیچھے چلتے ہوئے آپ کے قدموں  کو گننے لگے اور عرْض کیا: یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے ماں  باپ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر قربان! میری تمنا ہے کہ حُضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ایک ایک قدَم کے عِوَض میں  آپ کی تعظیم وتکریم کے لیے ایک ایک غلام آزاد کروں ۔ چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکے مکان تک جس قدَر حُضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے قدَم پڑے تھے حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ نے ا تنی ہی تعدا دمیں  غلاموں  کو خرید کر آزاد کردیا۔

          حضرتِ سیِّدُنا علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے اس دعوت سے مُتَأَثِّر ہوکر حضرتِ سیِّدَہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے کہا: اے فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا! آج میرے دینی بھائی حضرتِ سیِّدُنا عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ نے حُضورِ اَکرَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بڑی ہی شاندار دعوت کی ہے اورحُضورِ اَکرَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہر ہر قدَم کے بدلے ایک غلام آزاد کیاہے، میری بھی تمنّا ہے کہ کاش! ہم بھی حُضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اسی طرح شاندار دعوت کر سکتے۔ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اپنے شوہرِ نامدارحضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے اس جو شِ تأثرسے مُتَأَثِّر ہوکر کہا: بَہُت اچھا، جائیے، آپ بھی حُضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اسی قسْم کی دعوت دیتے آئیے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمارے گھر میں  بھی اسی قسْم کا سارا اِنتِظام ہو جائے گا۔

          چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ نے بارگاہِ رِسالت میں  حاضِر ہوکر دعوت دے دی اور شہنشاہِ دو عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی ایک کثیر جماعت کو ساتھ لے کر اپنی پیاری بیٹی کے گھرمیں  تشریف فرما ہو گئے۔ حضرتِ سیِّدَہ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  خلوَت (یعنی تنہائی)میں  تشریف لے جاکر خداوندِ قُدُّوْس عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں  سربسجود ہو گئیں  اور یہ دعا مانگی: ’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! تیری بندی فاطمہ نے تیرے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اَصحابِ محبوب عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی دعوت کی ہے، تیری بندی کا صرف تجھ ہی پر بھروسہ ہے لہٰذا اے میرے ربّ عَزَّوَجَلَّ ! تو آج میری لاج رکھ لے اوراس دعوت کے کھانوں  کا تُو عالَمِ غیب (یعنی دوسرا جہاں  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن