دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے مبارَک سر کی آنکھوں  سے اپنے پاک پروَردگار کا دیدار کیا، تو یوں  اللہعَزَّوَجَلَّ  جو کہ غیبُ الغیب ہے وہ بھی اپنے فضل وکرَم سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ظاہرو آشکار ہو گیا تو اب کوئی اور غیب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کس طرح نِہاں  یعنی چھپا رہ سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ خاتونِ جنّت حضرتِ سیِّدَہ فاطِمَۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کو پہلے ہی غیبی خبر عطافرما دی تھی کہ تم سب سے پہلے مجھ سے ملو گی۔ اب یہ مُلاحَظہ فرمائیے کہ وصالِ مصطفٰے کے بعد خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کیفیت کیا تھی؟

غمِ مصطفٰے کا غلبہ

          سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصالِ ظاہِری کے بعد خاتونِ جنّت، شہزادیٔ کونَین حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا پر غمِ مصطَفٰے کا اِس قَدَرغَلَبہ ہوا کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھََا کے لبوں  کی مسکرَاہَٹ ہی خَتْم ہو گئی! اپنے وِصال سے قبل صِرْف ایک ہی بارمُسکراتی دیکھی گئیں ۔ اِس کا واقِعہ کچھ یو ں  ہے کہ حضرتِ سیِّدَتُنا خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو یہ َتشْوِیْشتھی کہ عُمر بھر تو غیر مردوں  کی نظروں  سے خود کو بچائے رکھا ہے اب کہیں  بعدِ وفات میری کفن پوش لاش ہی پرلوگوں  کی نظر نہ پڑ جائے! ایک موقع پر حضرتِ سیِّدَتُنا اَسماء بنتِعُمَیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے کہا: میں  نے حَبشہ میں  دیکھا ہے کہ جنازے پر دَرَخْت کی شاخَیں  باندھ کر ایک ڈَولی کی سی صورَت بنا کر اُس پر پردہ ڈال دیتے ہیں ۔ پھر اُنہوں  نے کَھجور کی شاخیں  منگوا کر انہیں  جوڑ کر اُس پر کپڑا تان کر سیِّدہ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو دکھایا۔ آپ بَہُت خوش ہوئیں  اور لبوں  پر مسکراہٹ آ گئی۔ بس یِہی ایک مسکراہٹ تھی جو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصالِ ظاہِری کے بعد دیکھی گئی۔ (جَذْبُ الُقُلُوْب (مُتَرْجَم)، ص۲۳۱)

چُو زَہرا باش از مخلوق رُو پوش

کہ دَر آغوش شبّیرے بَہ بینی

          یعنی حضرت ِفاطِمۃُ الزَّہْرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی طرح پرہیز گار و پردہ دار بنو، تاکہ اپنی گود میں  حضرتِ سیِّدُنا شبّیرِ نامدار، امامِ حسین  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  جیسی اَولاد دیکھو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        پیاری پیاری اسلامی بہنو!آج کتنی اسلامی بہنیں  پردہ کرتی ہیں ۔ ماحول بہت ایڈوانس اورفیشن پرستی عام ہے۔ شرعی پردہ کرتے ہوئے جھجک محسوس ہوتی ہے۔ کیا اَیسے حالات میں  شَرْعی پردہ ترک کر دیا جائے؟ نہیں  ، شَرْعی پردہ ہرگز ترک نہ کیا جائے کہ یہ عظیم نیکی ہے اور بے پردَگی سخت گناہ ۔ پردہ کرنے میں  جتنی تکلیف زِیادہ ہو گی اُتنا ہی ثواب بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  زیادہ ملے گا۔ منقول ہے:اَفضَلُ الْعِبادَاتِ اَحْمَزُھَا یعنی افضل ترین عبادت وہ ہے جس میں  زَحمت زیادہ ہو۔‘‘ (کَشْفُ الخِفاء،حرف الھمزۃمع الفاء،  ج۱، ص۱۴۱، الحدیث:۴۵۹)

          شیخُ الاسلام حافظ محیُّ الدِّین ابو زکریا یحییٰ بن شَرَف نَوَوِی (نَ۔وَ۔وِی) عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں  : عبادت میں  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن