دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۶۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے! ایسی اسلامی بہن جوگناہوں  کے دلدل میں  پھنسی ہوئی تھی اس کو خوفِ خدا جیسی عظیم دولت مل گئی۔ بے پردگی سے توبہ کی توفیق بھی نصیب ہوئی ۔آپ بھی مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے بیانات کی کیسٹیں  خود بھی سنیں  اور اپنے محارِم رشتہ داروں  کو بھی تحفۃً پیش کریں  اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اِجتِماعات میں  شرکت کی بھی دعوت دیتی رہیں  کہ اگر آپ کے دعوت دینے سے کسی کا دل چوٹ کھا گیا اور وہ اجتماع میں  شرکت کرکے قراٰن و سنّت کی راہ پر آ گئی تو آپ کا بھی سینہ مدینہ ہو گا۔ ہر اسلامی بہن اپنا مدَنی ذہن بنا لے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ‘‘اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ

          اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے ’’مدَنی انعامات ‘‘پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کے لیے اپنے محارم کو، جن کی عُمْر22سال یا اس سے زیادہ ہے، ’’ مدَنی قافلوں  ‘‘میں  سفر کروانا ہے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ

اللہ کرَم ایسا کرے تجھ پہ جہاں  میں

اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو!

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۹۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تیل ڈالنے کے مَدَنی پھول

٭فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:’’ جس کے بال ہوں  وہ ان کا احترام  کرے۔ ‘‘(ابوداوٗد، ج ۴، ص ۱۰۳،احدیث:۴۱۶۳)یعنی انہیں  دھوئے، تیل لگائے اور کنگھی کر ے  (اَشِعَّۃُ اللَّمعات،ج۳ ،ص۶۱۷) بال صابن وغیرہ سے دھونے کا جن کا معمو ل نہیں  ہوتا اُن کے بالوں  میں  اکثر بد بُو ہو جاتی ہے خود کو اگرچِہ بدبُو نہ آتی ہو مگر دوسروں  کو آتی ہے۔ ٭ حضرتِ سیِّدُنا نافِع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضرتِ سیِّدُناابنِ عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا دن میں  دو مرتبہ تیل لگاتے تھے(مُصَنَّف ابن اَبی شَیْبہ،ج۶ ،ص۱۱۷) بالوں  میں  تیل کا بکثرت استعمال خصوصاً اہلِ علم حضرات کے لئے مفید ہے کہ اس سے سر میں  خشکی نہیں  ہوتی ، دِماغ تر اورحافِظہ قوی ہوتا ہے٭فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: ’’جب تم میں  سے کوئی تیل لگائے تو بھنووں  (یعنی اَبر وؤں )سے شروع کرے، اس سے سر کا درد دُور ہوتا ہے‘‘(اَلْجامِعُ الصَّغِیر، ص۲۸، الحدیث:۳۶۹)

٭’’کَنْزُالْعُمّال‘‘میں  ہے :پیارے پیارے آقا، مکّی مَدَنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب تیل استعمال فرماتے تو پہلے اپنی اُلٹی ہتھیلی پر تیل ڈال لیتے تھے ،پھر پہلے دونوں  اَبروؤں  پر پھر دونوں  آنکھوں  پر اور پھر سرِمبارک پر لگاتے تھے ۔(کَنْزُ الْعُمّال، ج۷، ص۴۶، رقم :۱۸۲۹۵،۷۶۲۹)

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن