دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

فراقِ رسول پر بے چینی واِضطِراب

        سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصالِ ظاہری کے بعد خاتونِ جنّت ،شہزادیٔ کونَین حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا پر غمِ مصطفیٰ کا اس قدَر غلبہ ہوا کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے لبوں  کی مسکراہٹ ہی ختم ہو گئی اپنے وصال سے قبل صرف ایک بار ہی مسکراتی دیکھی گئیں ۔(جذبُ الُقُلُوْب (مترجم ص۲۳۱)

آپ کے ہِجْر کا غم کاش رُلائے مجھ کو

خون روتا رہوں  سرکار! رسولِ عَرَبی

( وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت، ص۳۲۵)

          حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے غم وجدائی کی مصیبت کے زمانہ میں  لوگوں  کی صحبت سے پریشان ہو کر تنہائی اختیار کر کے بَیْتُ الْحُزْن میں  قیام پذیر ہو گئی تھیں ۔(مَدَارِجُ النُّبُوَۃ(مترجم) ، ج۲، باب اول در ذکر اولاد کرام، ص۶۲۵)

         پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے سنا کہ حضرتِ سیِّدَہ فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فِراق میں  خَلوت اِختِیار کر لی۔ گوشہ نشینی وتنہائی کی بھی کئی برکات ہیں  ،چُنانچِہ فقیہِ اعظم ہند حضرت مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی خلوَت کے فوائد بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں  : جب آدمی علائقِ دنیویہ سے الگ ہو کر ایک گوشے میں  رہنا اختیار کرتا ہے تو ہزاروں  لایعنی باتوں  سے نجات پا جاتا ہے اور دل ایک طرف متوجہ ہوتا ہے اب آدمی اگر متوجہ الی اللہ ہے تو یہ قوی سے قوی تر ہوگی اس میں  ثبات و استحکام ہو گا اس تعلق میں  جتنی قوت اور استمرار ہو گا اسی قدَر انوارِ الٰہی واَسرار الٰہی کا اِنکشاف ہو گا۔ آدمی جب لوگوں  سے اِختِلاط رکھتاہے تو لامحالہ ہزاروں  طرح کے مُعامَلات درپیش ہوتے ہیں ۔کسی کی محبت، کسی سے عداوت، کسی سے لڑائی، کبھی کسی سے خوش، کبھی کسی سے ناراض ،کبھی غم، کبھی فکر ِنان وخورش، لباس وسُکنٰی وغیر ہ وغیرہ، خصوصاً متعلِّقین سے روابط اور ان روابط کے اَثرات دل پر پڑتے ہیں ۔ جس سے دل کی توجُّہ بٹتی ہے پھر جذبات کی تکمیل کی خواہش اور اس خواہش کے لئے جدّوجہد۔ اس میں  معرکہ آرائیاں  ، ہیجانِ نفس کا باعث ہو سکتے ہیں  اور پھر اس سے جو مفاسد پیدا ہو سکتے ہیں  وہ سب کو معلوم ہیں ۔

           خلوَت میں  جا کر آدمی خود بخود کتنے گناہوں  سے محفوظ ہو جاتا ہے اسے ہر شخص جانتا ہے اور گناہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے ساتھ تعلُّق میں  کتنے حارِج ہیں  یہ کسی سے مخفی(یعنی پوشیدہ) نہیں  اس لئے خلوَت سے بڑھ کر گناہوں  سے روکنے والی کوئی چیز نہیں ۔ (نُزہۃُ الْقاری شرح صحیحُ الْبخاری،باب کیف کان بدء الوحی، ج۱، ص۲۴۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

وصالِ رسول پر خاتونِ جنّت کا غم واَلَم

          حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ فرماتے ہیں  کہ جب رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا وصال ہوا تو حضرتِ سیِّدَہ فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا (شدَّتِ غم کے سبب) فرمانے لگیں ۔ ہائے بابا جان ! آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن