دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

        آہ صد آہ! میں  نے جن لوگوں  کے حقوق تلَف کئے ۔۔یا۔۔ان پر ظلم کیا، اگر قیامت کے دن ان سب نے میرے خلاف بارگاہ ِ الٰہی میں  دعویٰ کرڈالا تو مجھے ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے انہیں  اپنی نیکیاں  دینا پڑیں  گی اور جب نیکیاں  ختم ہوجائیں  گی تو ان کے گناہ میری گردن پر ڈال دئیے جائیں  گے ۔ ہائے افسوس!میرے پاس تو پہلے ہی نیکیوں  کا فُقدان(یعنی کمی) ہے اتنے سارے لوگوں  کے حقوق کے بدلے میں  دینے کے لئے نیکیاں  کہا ں  سے لاؤں  گی اور ان سب کے گناہوں  کا بوجھ میں  کس طرح برداشت کر پاؤں  گی، آہ! میرا کیا بنے گا؟۔۔۔ نہیں  ، نہیں  ، میں  جلد از جلد اپنے بچنے کی کوئی صورت نکالوں  گی ،جس کے لئے میں  ان سب سے اپنے حقوق معاف کر دینے کی درخواست کروں گی،ان پر کئے گئے ظلم کا اِزالہ کروں  گی، کسی نہ کسی طرح ان سب کو راضی کر لوں  گی، تاکہ میدانِ محشر کے کَرْب ناک (یعنی بے قراری کے)ماحول میں  مجھے ان کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ذرا سا کاغذ پَھٹنے پر معذرت

          اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! اس پُرفِتَن دَور میں  بھی ایسی ہستیاں  موجود ہیں  کہ جو حقوقُ العبادکا اس قدَر خیال رکھتی ہیں  کہ ان کے واقعات پڑھ یا سن کر دَورِ اَسلاف کی یاد تازہ ہو جاتی ہے چُنانچِہدعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 101 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’تعارُفِ امیرِ اہلسنّت ‘‘ صَفْحہ 70پر ہے کہ دَورہ حدیث (جامعۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)کے ایک طالبِ علم کی فتاویٰ رَضَویہ شریف کی ایک جلد چند دن امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے زیرِ مطالعہ رہی۔ آپ نے فتاویٰ رَضَویہ شریف کی جلد مع رُقعہ جب واپس فرمائی تو طالبِ علم رُقعہ پڑھ کر شَشْدَر رہ گئے اور جذباتِ تأثُّر سے ان کی پلکیں  بھیگ گئیں ۔(مضمون کچھ یوں  تھا)

          میرے میٹھے میٹھے مَدَنی بیٹے زِیْدَ مَجْدُہٗ کی خدمت میں  شکریہ بھرا سلام، آپ کے فتاویٰ رَضَویہ شریف سے مطلوبہ عبارات کے عِلاوہ بھی استِفادہکیا، خاص خاص کَلِمات وفِقرات کو خط کشیدہ کرنے کی عادت ہے مگر مَجاز(یعنی بااختیار)نہ ہونے کے باعث مُجتَنِب (یعنی رُکا) رہا مگر بے احتیاطی کے سبب ایک صفْحہ کے اُوپر کی جانب معمولی سا کاغذ پھٹ گیا، بصد نَدامت ، معذرت خواہ ہوں  ، اُمّیدہے مُعافی کی خیرات سے مَحروم نہیں  فرمائیں  گے۔ کاغذ اتنا کم شَق ہوا ہے کہ غالِباً ڈھونڈنے پر بھی نہ مل سکے۔ عِلاوہ اَزِیں  بھی جو حُقوق تَلَف ہوئے ہوں  مُعاف فرما دیجئے۔ دَین ہو تووصول کرلیجئے(یعنی میری طرف آپ کی کوئی رقم وغیرہ بنتی ہو تو لے لیجئے)۔ دُعائے مغفِرت سے نوازتے رہئے۔وَالسَّلَام مَعَ الْاِکْرَام

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

         پیاری پیاری اسلامی بہنو!  صاحبِ جود ونوال، شاہِ خوش خِصال، محبوبِ ربِّ ذوالجلال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا وصال تو کیا ہوا گویا خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  پر کوہِ غم واَلم ٹوٹ پڑا، چُنانچِہ روایت میں  آتا ہے کہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن