دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟‘‘ صحابۂ کِرام رِضْوَانُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْھمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی: یارسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جس کے پاس درہم ومتاع نہ ہووہ مفلس ہے ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰیعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میری امت میں  سے مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز، روزہ، زکوٰۃ لے کر آئے اور اس نے کسی کو گالی دی ہو ،کسی پر تہمت لگائی ہو کسی کا مال کھایا ہو، کسی کا خون بہایا ہو، کسی کو مارا ہو  (تو مُدّعی آجائیں  اور عرض کریں  کہ پروردگار! اس نے مجھے گالی دی، اس نے مجھے مارا ، اس نے میرامال کھایا، اس نے میرا خون کیا) تو اس کی نیکیاں  ان مُدّعیوں  کو دے د ی جائیں  گی اگر لوگوں  کے حقوق جو اس پر ہیں  ان کے پورا ہونے سے پہلے اس کی نیکیاں  ختم ہو گئیں  تو ان کے گناہ لے کر اس پر ڈال کر اسے جہنم میں  ڈال دیا جائے۔ (صحیح مُسلِم،کتاب البر والصلۃ والاداب، باب تحریم الظلم، ص۱۰۰۰، حدیث۲۵۸۱)

           یعنی حقیقت میں  مفلس وہ  ہے کہ قیامت کے روز باوجود نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ ہونے کے وہ خالی کا خالی رہ جائے۔

          حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن اُنَیْس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  : اللہ عَزَّوَجَلَّ  قیامت کے دن ارشاد فرمائے گا کہ کوئی دوزخی دوزخ میں  اور کوئی جنَّتی جنّت میں  داخل نہ ہو اور نہ ہی وہ شخص جس پر کوئی ظلم ہوا ہو حتّٰی کہ میں  اس (یعنی مظلوم) کے لئے اس (یعنی ظالم) سے قصاص لے لوں ۔(تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرِّیْن، ومن اخلاقھم کثرۃ الخوف من اللہ۔۔۔الخ، ص۴۷)

        دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہکی مطْبوعہ 318 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’فضائلِ دُعا‘‘ صَفْحَہ155پررَئیسُ الْمُتَکَلِمِیْنمولانا نقی علی خان عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان  نقْل فرماتے ہیں  : سفیان ثَوری عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کہتے ہیں  :بنی اسرائیل سات برس قَحْطْ میں  مبتلا رہے یہاں  تک کہ مُردوں  اور بچوں  کو کھانے لگے، ہمیشہ پہاڑوں  میں  نکل جاتے اور عاجزی واِنکساَرِی کے ساتھ دُعا مانگتے اور روتے مگر رحمتِ الٰہی ان کے حال پر اصلاً توجہ نہ فرماتی یہاں  تک کہ ان کے پیغمبر عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالتَّسْلِیْم پر وحی ہوئی اگر تم میری طرف اس قدَر چلو کہ تمہارے گُھٹنے گِھس جائیں  اور تمہارے ہاتھ آسمان کو لگ جائیں  اور تمہاری زبانیں  دُعا کرتے کرتے گونگی ہو جائیں  جب بھی میں  تم میں  سے کسی دُعا مانگنے والے کی دُعا قبول نہ کروں  اور کسی رونے والے پر رحم نہ فرماؤں  ، جب تک مظلوموں  کو ان کے حق واپس نہ کر دیں ۔ پس بنی اسرائیل نے مظلوموں  کو ان کے حقوق واپس کئے، اسی دن مینہ برسا۔  (اِحیاء ُ عُلُوْمِ الدِّیْن،کتاب الاذکار والدعوات،الباب الثانی فی آداب الدعاء وفضلہ۔۔۔الخ ج۱، ص۴۰۶)

حُقوقُ العِباد کے حوالے سے''فکرِ مدینہ''

         پیاری پیاری اسلامی بہنو!کبھی اس طرح اپنا مُحاسَبہ کیجئے کہ میری ذات سے کتنے ہی لوگوں  کے شرعی حقوق وابستہ ہیں  ؟۔۔۔مثلاًماں  ، باپ ، بچوں  ، بچوں  کے ابّو، منسوب، قرابت داروں  ، پڑوسیوں  ، عام مسلمانوں  ، مُرشِد، اُستاذ، شاگرد اور ماتحت لوگوں  کے حقوق۔۔۔ لیکن افسوس! میں  ان کے حقوق کَمَاحَقُّہٗ  ادا کرنے میں  ناکام رہی، میں  سعادت مند بیٹی، شفیق ماں  ، مثالی بیوی، بے ضررپڑوسن، سچی مریدنی، کامیاب اُستانی، مثالی طالبہ اور بہترین ذمہ دار بننے میں  کامیاب نہ ہو سکی۔

          ان کے حقوق پورے کرنا تو ایک طرف رہا، میں  نے تو ان میں  سے کسی کوگالی بھی دی، کسی پر تہمت لگائی، کسی کی غیبت کی، کسی کا مال ناحق کھایا، کسی کا خون بہایا، کسی کو بلااجازتِ شرعی تکلیف دی، کسی کو مارا پیٹا، کسی کا قرض دبالیا، کسی کی چیز عاریتاً لے کر واپس نہ کی،کسی کانام بگاڑ ا ، کسی کی چیز بلااجازت، باوجود اسے ناگوار گزرنے کے استعمال کی، کسی ماتحت کی حق تلفی کی اور باوجود ِقدرت اس کی پریشانی کا کوئی حل نہ نکالاوغیرہ وغیرہ ۔۔۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن