دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

ضروری ہے۔ حضور نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلام  کی آواز سنی تو پوچھا: دروازے پر کون ہے؟ حضرت سیِّدہ فاطمۃ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے عرض کی: ایک شخص بار بار اندر آنے کی اجازت طلب کررہا ہے ، تیسری مرتبہ جب میں  نے اس کی آواز سنی تو میرے رُونگٹے (یعنی جسم کے بال) کھڑے ہوگئے اور اَعْضا کانْپنے لگ گئے۔ ارشاد فرمایا: اے فاطمۃُ الزَّہرا  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  تم جانتی ہو، دروازے پر کون ہے ؟یہ لذتوں  کو ختم کرنے والا ،جماعتوں  میں  جدائی ڈالنے والا، بیویوں  کو بیوہ کرنے والا، اولاد کو یتیم کرنے والا، گھروں  کو ویران کرنے والا ، قبروں  کو آباد کرنے والا ہے یہ مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلام  ہیں ۔اے مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلام! اندرآ جاؤ، اللہ عَزَّوَجَلَّ   تم پر رحم فرمائے ۔ حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلام  بارگاہِ اَقدَس  میں  حاضر ہوئے ، تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اے مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلام ! تم میری زیارت کے لئے حاضر ہوئے ہو یارُوح قبض کرنے کے لئے؟ عرض کی: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کی زیارت کے لئے حاضر ہوا ہوں  اور رُوحِ مبارَک کولے جانے کا بھی حکم ہو ا ہے مجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے حکم دیا ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اجازت کے بغیر بارگاہ میں  حاضری نہ دوں  نہ ہی بغیر اجازت رُوحِ مبارَک قبض کروں  ، اگر آپ اجازت عطافرمائیں  تو ٹھیک ورنہ میں  اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ   کی طرف لوٹ جاتا ہوں ۔ ارشاد فرمایا: میرے محبوب جبریل عَلَیْہِ السَّلام  کو کہاں  چھوڑ آئے ۔ عرض کی : وہ آسمانِ دنیا پر ہیں  اور فِرِشتے ان سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعزیت کر رہے ہیں ۔ ناگاہ (فوراً) حضرتِ جبریل عَلَیْہِ السَّلام  تشریف لے آئے اور سرِ اَنوَر کے پاس بیٹھ گئے۔ حضور نبیِّ اَکرَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اے جبریل عَلَیْہِ السَّلام! یہ دُنیا سے کُوچ کا وقت ہے جو کچھ میرے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے پاس ہے مجھے اس کی بشارت دو۔ عرض کی:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کیپیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ خوش ہو جائیں  ، میں  آسمانوں  کے دروازے کھلے چھوڑ آیاہو ں  ، فِرِشتے صف در صف ،دست بستہ،سلامتی کی دعائیں  کرتے، خوشبو میں  بسے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رُوحِ مبارَک کے اِستِقبال کی خاطر منتظر کھڑے ہیں ۔ ارشاد فرمایا: سب تعریفیں  میرے ربّ عَزَّوَجَلَّ  کے لئے ہیں  ، اے جبریل عَلَیْہِ السَّلام! مجھے اور خوشخبری دو۔ عرض کی: میں  آپ کو خوشخبری دیتا ہوں  کہ جنتوں  کے دروازے کھلے ہیں  ، اس کی نہریں  جاری ہیں  ، اس کے درخت پھلوں  سے لدے ہیں  اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی روحِ مبارک کے استقبال کے لئے حوریں  آراستہ ہیں ۔ ارشاد فرمایا: تمام تعریفیں  میرے ربّعَزَّوَجَلَّ  کے لئے ہیں ۔ اے جبریل عَلَیْہِ السَّلام! مجھے اور خوشی کی خبر سناؤ۔ عرض کی: آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سب سے پہلے شفاعت فرمانے والے ہیں  اور قیامت کے دن سب سے پہلے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی کی شفاعت قبول کی جائے گی۔سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا : تمام تعریفیں  میرے ربّ عَزَّوَجَلَّ  کے لئے ہیں ۔

          حضرتِ سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ السَّلام  مزید عرض گزار ہوئے:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے محمد! میں  نے تمام انبیائے کرام اور امتوں  پر جنّت حرام کر دی ہے یہاں  تک کہ آپ اور آپ کی اُمّت اس میں  داخل ہو جائے۔ (یہ سن کر) فرمایا: اب میرا دل خوش ہو گیاہے لہٰذا اے مَلَکُ الْمَوتعَلَیْہِ السَّلام! جس کا تمہیں  حکم ہوا وہ کرو حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ نے عرض کی: یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وصالِ ظاہری کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو غسل کون دے ،کن کپڑوں  میں  کفن دیں  ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر نماز کون پڑھےاور قبر میں  کون داخل کرے ؟ فرمایا: اے علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  آپ مجھے غسل دینا اور فضل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن