دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

آمنہ کے مہکتے پھول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو علمِ غیب بھی عطا فرمایا ہے ۔جبھی توجان لیا کہ میرے وصال کا وقت قریب آگیاہے اور یہ بھی بتادیا کہ میرے گھر والوں  میں  سے سب سے پہلے تم مجھ سے ملو گی۔ اور بعد میں  یہ بات اسی طرح ثابت بھی ہوئی۔اور علمِ غیب کا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے قراٰنِ پاک میں  واضح ارشاد فرمادیا ہے۔ چُنانچِہ پارہ 30 سُوْرَۃُ التَّکْوِیْرآیت نمبر 24 میں  ارشادِ ربّانی ہے:

وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ(۲۴) ۳۰، التکویر:۲۴)

ترجمہ کنزالایمان: اور یہ نبی غیب بتانے میں  بخیل نہیں ۔

          اور یہ جب ہی ہوسکتا ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو علمِ غیب ہو اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم لوگوں  کو اس سے مطَّلَع فرماتے ہوں ۔

          ایک حدیثِ مبارَک بھی مُلاحَظہ فرما لیجئے، چُنانچِہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :ہم پرہماری اُمَّت پیش فرمائی گئی اپنی اپنی صورتوں  میں  ، مِٹِّی میں  جس طرح کہ حضرتِ آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر پیش ہوئی تھی ہم کو بتا دیا گیا کون ہم پر ایمان لائے گا اور کون کفر کرے گا یہ خبر منافقین کو پہنچی تو ہنس کر کہنے لگے کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں  کہ ان لوگوں  کی پیدائش سے پہلے ہی کافر ومومن کی خبر ہو گئی ہم تو ان کے ساتھ ہیں  اور ہم کو نہیں  پہچانتے۔ یہ خبر حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو پہنچی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم منبر پر کھڑے ہوئے اور خدا عَزَّوَجَلَّ  کی حمدو ثنا کی، پھر فرمایا: ان لوگوں  کا کیا حال ہے جوہمارے علم میں  طعن کرتے ہیں  ، اب سے قیامت تک کسی چیز کے بارے میں  جو بھی تم ہم سے پوچھو گے ہم تم کو خبر دیں  گے۔ ( تَفْسِیْرُ الْبَغَوِی، پ۴، آل عمران،  تحت:الایۃ۱۷۹، ج۱، ص۴۵۴)

            شارِحِ مشکوٰۃ، حکیم ُالا ُمَّت مفتی احمد یارخان نعیمی  عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں  : اس حدیث سے دو باتیں  معلوم ہوئیں  ایک یہ کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے علم میں  طعنے کرنا منافقوں  کاطریقہ ہے ۔دوسرے یہ کہ قیامت تک کے واقعات سارے حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے علم میں  ہیں ۔(جَآءَ الْحَق، ص۶۳)

تم مکینِ لامکاں  ہو، اور حق کے رازداں  ہو   اِذْنِ ربّ سے غیب داں  ہو، کیا ہے جو تم سے نِہاں  ہو

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک                                              یا حبیب سلام علیک صلو ۃاللہ علیک

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۵۷۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

محبوبِ ربِّ ذوالجلال کا ظاہِری وِصال

        حضرتِ جابر بن عبداللہ اور عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ فرماتے ہیں  : ایک دن رسولِ اَکرَم،نبیِّ مکرَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سیِّدُنا بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ کو حکم دیا سب کو نماز کے لئے بلاؤ ، چنانچہ مہاجرین و انصار رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مسجد شریف میں  جمع ہو گئے۔ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی حمد و ثنا کی، پھر ایسا خطبہ ارشاد فرمایا کہ(اُسے سن کر) دل ڈر گئے اور آنکھوں  سے سَیلِ اَشکِ رَواں  ہو گیا: پھر ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! تم نے مجھے کیسانبی پایا ؟ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: اللہ عَزَّوَجَلَّ  آپ کو جزائے خیر دے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہترین نبی ہیں  ، ہم پر باپ کی طرح لُطف وکرَم فرمانے والے، بھائی کی طرح ناصِح اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن