30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مگر بیٹیوں کی پیدائش پر خوش نہیں ہوتے۔ یاد رکھئے! اسلام ایسے مذموم خیالات کی اجازت نہیں دیتا۔ اَحادیثِ مبارَکہ میں بیٹی کی بہت سی فضیلتیں وارد ہیں ، چُنانچِہ
بیٹی کی فضیلت پر مشتمل 2 فرامینِ مصطفٰے
{1 }… جب کسی کے ہاں لڑکی پیدا ہوتی ہے تواللہ تعالیٰ اس کے گھر فرشتوں کوبھیجتا ہے جو آ کر کہتے ہیں : ’’اے گھر والو! تم پر سلامتی ہو۔ پھر فرشتے اس بچی کو اپنے پروں کے سائے میں لے لیتے ہیں اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک ناتواں وکمزور جان ایک ناتواں سے پیدا ہوئی ہے، اس ناتواں جان کی پرورش کرنے والا قیامت تک مدد کیا جائے گا۔ ‘‘(مجمع الزوائد، کتا ب البروالصلۃ،باب ماجاء فی الاولاد، ج۸، ص۲۸۵، الحدیث:۱۳۴۸۴)
{2 }… جو بیٹیوں کے ذریعے (آزمائش میں ) مبتلا کیا جائے اور وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو یہ بیٹیاں اس کے لئے جہنّم سے روک بن جائیں گی۔ (صحیح مسلم،کتاب البر والصلۃوالاداب،باب فضل الاحسان الی البنات، ص۱۴۱۴، الحدیث:۲۶۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس حدیثِ مبارَک سے جو دوسرا مدَنی پھول ہمیں چُننے کو ملتا ہے وہ ہے راز کو پوشیدہ رکھنا کہ حضرتِ سیِّدَہ فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا کہ میں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا راز ظاہر نہیں کر سکتی۔ آج ہم میں سے بعض ایسی نادان بھی ہیں جو دوسروں کے رازوں کو ظاہر کرتی اور عیبوں کو اُچھالتی ہیں ۔ یاد رہے! مسلمان کے حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کے رازوں کو پوشیدہ رکھے۔ اور راز کو پوشیدہ رکھنے کے بارے میں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بڑی تاکید فرمائی ہے، چُنانچِہ
راز چھپانے کے متعلِّق 2 احادیثِ مُبارَکہ
(۱)…مومن جب اپنے بھائی کا کوئی راز دیکھتا ہے اور اس کو چھپاتا ہے تواللہتعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ (المعجم الاوسط، باب الالف، من اسمہ احمد، ج۱، ص۴۰۴، الحدیث:۱۳۸۰)
(۲)…حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے حضرتِ امیر معاویہ بن ابی سفیان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ سے ارشاد فرمایا : ’’بے شک تم اگر لوگوں کے رازوں کو تلاش کرو گے تو تم ان کو خراب کر دو گے یا ان کو خراب کرنے کے قریب کر دو گے۔‘‘ (سنن ابی داؤد، کتاب الادب، باب فی النھی عن التجسس،ص ۷۲۲، الحدیث:۴۸۸۸)
میرے آقا سرِ محشر مرا پردہ رکھنا
راز عیبوں کا مرے فاش ہوا جاتا ہے
(وسائل بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۲۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس حدیث ِ مبارَک سے ہمیں یہ مدَنی پھول بھی چُننے کو ملا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے رسول مقبول، گلشنِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع