وِصالِ رسول پر خاتونِ جنّت کی کیفیّت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

جنابِ صادِق واَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے: جب جُمعرات کا دن آتا ہےاللہ تعالٰی فِرِشتوں  کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں  وہ یومِ جُمعرات اور شبِ جُمُعہ(یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات) مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنے والوں  (کے نام) لکھتے ہیں ۔ (کَنْزُ الْعُمَّال، کتاب الاذکار، الباب السادس فی آداب الصلاۃعلیہ وعلٰی آلہ، ج۱، الجزء الاول، ص۲۵۰، الحدیث:۲۱۷۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نبی کی غیبی خبر

        اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   فرماتی ہیں  : حضرتِ سیِّدَہ فاطمۃُالزّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  تشریف لائیں  ، ان کا چلنارسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چال کے مشابہ تھا ، نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’میری بیٹی کو مرحبا! پھر انہیں  دائیں  یا بائیں  بٹھایا، پھر ان کے کان میں  کوئی بات فرمائی تو وہ رونے لگیں ۔ میں  نے پوچھا: تم کیوں  روئی؟ پھر تھوڑی دیر کے بعد ان کے کان میں  ایک اور بات کہی، تو وہ ہنسنے لگیں ۔ میں  نے کہا: آپ میں  غم سے زیادہ خوشی میں  نے آج سے پہلے نہیں  دیکھی، پھر میں  نے حضرتِ سیِّدَہ فاطِمۃُ الزّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے اس رونے اور ہنسنے کاسبب پوچھا؟ تو انہوں  نے صاف کہہ دیا کہ میں  رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا راز ظاہر نہیں  کر سکتی۔ جب حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وفات ہو گئی (سیِّدَہ عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے دوبارہ دریافت کرنے پر) حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے کہا: حضورِ اَقدَس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پہلی مرتبہ میرے کان میں  یہ فرمایا تھا کہ حضرتِ جبرئیل عَلَیْہِ السَّلام  ہر سال ایک مرتبہ قراٰنِ پاک کا مجھ سے دَور کرتے(یعنی دونوں  ایک دوسرے کو قراٰنِ پاک سناتے) تھے اور اس سال انہوں  نے دو مرتبہ دَور کیا ہے، لگتا ہے کہ میری وفات کا وقت قریب آ گیا ہے، میرے گھر والوں  میں  سے سب سے پہلے تم مجھ سے ملو گی۔ یہ سن کر میں  فَرطِ غم سے رو پڑی، پھر فرمایا: کیا تم اس بات پر راضی نہیں  کہ تم اہلِ جنّت کی عورتوں  کی سردار ہو؟ یہ سن کر میں  مسکرا پڑی۔ (صحیح البخاری ،کتاب المناقب،باب علامات النبوۃ فی الاسلام ،ص۹۲۰ ، الحدیث: ۳۶۲۴،۳۶۲۳)

جن کی تسکیں  سے روتے ہوئے ہنس پڑیں

اس تبسُّم کی عادت پہ لاکھوں  سلام

(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)

شرحِ سلامِ رضاؔ:

          حضور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی تسلِّی سے غمزدہ روتے ہوئے ہنسنے لگتے اور اپنے غموں  کو بھول جاتے تھے، آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے ہمہ وقت مسکرانے کی عادت وخصلت پر لاکھوں  سلام نازل ہوں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        پیاریپیاری اسلامی بہنو!اس حدیثِ مبارَک سے چند مدَنی پھول چننے کو ملے۔ پہلا مدَنی پھول یہ ہے کہ حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی بیٹی سے کس قدَر محبت فرمایا کرتے تھے کہ ان کی آمد پر فرمایا:  ’’میری بیٹی کو مرحبا!‘‘ اور پھر ان کو اپنے پاس بٹھایا۔ یقینا بیٹی اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ   کی عظیم نعمت ہے۔ بعض نادان بیٹی کو اچھا نہیں  سمجھتے، بیٹوں  کی پیدائش پر تو خوب خوشیاں  مناتے ہیں  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن