30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوئی، یوں میں دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی برَکتوں کو سمیٹتی سمیٹتی تادمِ تحریر تحصیل ذمّہ دار کی حیثیت سے اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہوں ۔ (اسلامی بہنوں کی نماز، ص۲۷۷)
ظالم ہوں جفا کار وستم گر ہوں میں عاصی و خطا کار بھی حد بھر ہوں میں
یہ سب ہے مگر پیارے تری رحمت سے سُنِّی ہوں مسلمان مگر ہوں میں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1}مسلمان سے ملاقات کرتے وقْت اُسے سلام کرنا سنّت ہے۔ {2}بہارِ شریعت، حصّہ 16، صَفْحَہ 102 پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خُلاصہ ہے: ’’سلام کرتے وقْت دل میں یہنیّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اِس کا مال اور عزّت وآبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں اِن میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں ۔ ‘‘{3} دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرہ سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانو ں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔(سُنَنِ ابی داوٗد،ص۸۱۰، الحدیث:۵۲۰۰)‘‘ {4}سلام میں پہل کرنا سنّت ہے۔(المرجَعُ السَّابِق، الحدیث: ۵۱۹۷){5} سلام میں پہل کرنے والا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا مُقرَّب ہے۔ (المَرْجَعُ السَّابِق) {6} سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بری ہے۔ جیسا کہ میرے مکّی مَدَنی آقا، میٹھے میٹھے مصطَفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باصفا ہے: پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے بَری ہے۔ (شُعَبُ الْاِیْمَان، ج۶، ص۴۳۳، الحدیث:۸۷۸۶) {7} سلام (میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر 10 رَحمتیں نازِل ہوتی ہیں ۔ (شُعَبُ الْاِیْمَان، ج۶، ص۲۵۳، الحدیث:۸۰۵۲) {8}اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ کہ نے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللّٰہ بھی کہیں گے تَو 20نیکیاں ہو جائیں گی اور وَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گے تَو30 نیکیاں ہو جائیں گی۔ (المُعْجَمُ الکَبِیْر، ج۳، ص۴۳۳، الحدیث: ۵۴۲۹) {9} اِسی طرح جواب میں وَعَلَیکُمُ السَّلامُوَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نیکیاں حاصِل کی جا سکتی ہیں ۔ {10}سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سلام کرنے والا سُن لے۔ (بہارِ شریعت، حصّہ۱۶، ص۱۰۳تا ۱۰۷) {11} سلام اور جوابِ سلام کا دُرُست تلفُّظ یاد فرما لیجئے: اَلسَّلامُ عَلَیکُمْ (اَسْ۔سَلا۔مُ ۔ عَلَے۔کُمْ) وَعَلَیکُمُ السَّلام (وَ۔عَ۔لَیکُ۔مُسْ۔سَلام)۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع