30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَنْہکے ہاتھ سیِّدُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالتَّسْلِیْم کی خدمت میں بھیج دئیے اور عرض کیا: ’’میں نے ان کو صدَقہ کر دیا، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جہاں مُناسب سمجھیں خرچ فرما دیں ۔‘‘
سرکارِ دو عالَم، نورِ مُجَسَّم، شہنشاہِ آدم وبنی آدم، رسولِِ مُحْتَشم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: جاؤ! اسے فروخت کر کے اس کی قیمت اہلِ صُفّہ کو دے دو، چُنانچِہ دونوں کنگن اڑھائی درہم میں فروخت ہوئے اور اَصحابِ صُفّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ پر صدَقہ کر دئیے گئے پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمخاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے( گھر) تشریف لائے اور فرمایا: تیرا باپتجھ پر قربان! تو نے اچھا کیا۔(قُوْتُ الْقُلُوْب،الفصل الثانی والثلاثون، شرح مقامات الیقین۔۔۔الخ، ج۱، ص۴۳۰)
پیاری پیاری اسلامی بہنو! سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! سیِّدَہ زہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سروَرِ کائنات، شَہَنشاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناگواری سے کس قدَر اِجتِناب کی کوشش فرماتی تھیں کہ محض اس وجہ سے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اندر تشریف نہ لانے کی وجہ یہ پردہ اور کنگن ہے، پردے کو پھاڑ دیا اور کنگن صدَقہ کر دئیے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سیِّدَہ زہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے صدْقے ہمیں بھی رسولِ خدا، احمدِِ مُجتَبٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ایسا سچا عاشِق بنائے کہ حرام وناجائز بلکہ خلافِ سنّت کاموں سے اِجتِناب کرتے ہوئے نبیِ ّ رحمت، شفیعِ امّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ہر ہر سنّت کو دیوانہ وار اپنانے کی سعادت نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ذکرکردہ رِوایَت پردے کا حکم آنے سے پہلے کی ہے اسی وجہ سے حضرت سیِّدُنا ابو رافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکا خاتونِ جنّت حضرت سیِّدَتُنا فاطمۃُ الزّہرا ء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس آنے کا ذکر ہے۔ پھر جب اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی نے پردے کا حکم نازل فرما دیا تو اس کے بعد آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کیا کیفیت تھی آئیے! مُلاحَظَہ فرمائیے، چُنانچِہ ایک مرتبہ پیکرِ انوار، تمام نبیوں کے سردار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی بیٹی حضرت سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے اِستِفسار فرمایا: اے بیٹی! عورت کے لئے کیا چیز بہتر ہے؟ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے جواباً عرض کی: ’’نہ وہ کسی (اجنبی) مرد کو دیکھے اور نہ کوئی (اجنبی) مرد اسے دیکھے۔‘‘ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں سینے سے لگا لیا اور یہ آیت تلاوت فرمائی:
ذُرِّیَّةًۢ بَعْضُهَا مِنْۢ بَعْضٍؕ- (پ۳، اٰل عمرٰن:۳۴)
ترجمۂ کنزالایمان: یہ ایک نسل ہے ایک دوسرے سے۔
(ایضاً،الفصل ،الخامس والاربعون فیہ ذکر التزویج وترکہ۔۔۔الخ، ج۲، ص۴۱۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! پارہ 22، سُوْرَۃُ الْاَحْزَاب، آیت نمبر 33، پروردْگارِ عالَم عَزَّوَجَلَّ پردے کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى (پ۲۲، الاحزاب:۳۳)
تَرجَمۂ کنزالایمان: اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسے اگلی جاہلیَّت کی بے پردَگی۔
خلیفۂ اعلیٰ حضرت، صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم ُ الدِّین مُراد آبادی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی اس آیت کے تحت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع