دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے! پیارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی شہزادی خاتونِ جنّت حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کیسی تربیت فرمائی اگرچہ اسلامی بہنوں  کو سونے کے زیورات پہننا جائز ہیں  لیکن اِمامُ الزّاہِدین، سیِّدُالْمَحْبُوبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی شہزادی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو زُہد کی تعلیم دیتے ہوئے اس سے منع فرما دیا۔ یاد رہے! اولاد کی صحیح دینی تربیت کرنا، انہیں  علمِ دین کی لازوال نعمت سے بہرہ وَر کرنااور اچھے اَخلاق سکھاناوالِدَین کی ذمّہ داری ہے۔ اعلیٰ حضرت، عظیم ُالبرَکت، عظیم ُالمرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت مولانا شاہ اِمام احمد رضا خان عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن ’’مَشْعَلَۃُ الْاِرْشَادِ فِیْ حُقُوْقِ الْاَوْلَادِ‘‘ میں  والِدَین پر اولاد کے حُقوق بَیَان کرتے ہوئے ایک حق یہ بھی بَیَان فرماتے ہیں  کہ (والِدین اپنی اولاد کو) علمِ دین خصوصاً وضو، غسل، نماز و روزہ کے مسائل، تَوَکُّل، قناعت، زُہْد،اِخلاص، تَوَاضُع، امانت، صِدْق، عدل، حیا، سلامتِ صدْر و لِسان وغیرہا (دل وزبان اور دیگر اعضاء کی سلامتی کی) خوبیوں  کے فضائل (پڑھائے نیز)، حِرْص وطمع، حُبِّ دُنیا (دنیا کی محبت)، حُبِّ جاہ، رِیا، عُجْب، تَکَبُّر، خیانت، کذب، ظلم، فحش، غیبت، حسد، کینہ وغیرہا برائیوں  کے رذائل پڑھائے۔

          اور خاص بچیوں  کے حُقوق بَیان کرتے ہوئے اِرشاد فرماتے ہیں  : 9 برس کی عمر سے (والد بیٹیوں  کو) نہ اپنے پاس سُلائے نہ بھائی وغیرہ کے ساتھ سونے دے، اس عمر سے خاص نگہداشت شروع کرے، شادی برات میں  جہاں  گانا ناچ ہو ہرگز نہ جانے دے اگرچہ خاص اپنے بھائی کے یہاں  ہو کہ گانا سخت سنگین جادو ہے اور ان نازُک شیشوں  کو تھوڑی ٹھیس بہت ہے، بلکہ ہنگاموں  میں  جانے کیمطلق بندش کرے (یعنی فنکشنوں  میں  جانے سے بالکل روک دے)، گھر کو ان پر زِنداں  (قید خانہ کی طرح) کر دے، بالا خانوں  (چھتوں  ) پر نہ رہنے دے، جب کُفْو ملے نکاح میں  دیر نہ کرے، زنہار…!  زنہار…! کسی فاسِق فاجِر خصوصاً بدمذہب کے نِکاح میں  نہ دے۔ (مَشْعَلَۃُ الْاِرْشَاد فِیْ حُقُوْقِ الْاَوْلَاد، ص۲۱۔۲۸، ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے اولاد کے چند حُقوق مُلاحَظہ فرمائے اس سے معلوم ہوا کہ اولاد کو ’’زہد‘‘ کی تعلیم دینا بھی والِدین پر اولاد کے حقوق میں  سے ہے، اولاد کے حُقوق کے بارے میں  مزید معلومات حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ سیِّدی اعلیٰ حضرت اِمام احمد رضا خان عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے 32 صفْحات پر مشتمل رِسالے ’’اولاد کے حُقوق‘‘ کا مُطالَعہ فرمائیے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! معلومات کا عظیم خزانہ ہاتھ آئے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن