دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

 

 

 

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

خاتونِ جنّت کا زُہد

 حُضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مشکل کشائی فرمانا:

          حضرت سیِّدُنا شیخ فریدُ الدِّین عطّارؔ عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْـغَــفَّار ’’تذکِرۃُ الاولیاء‘‘ میں  اِرشاد فرماتے ہیں  : حضرت سیِّدَتُنا رابعہ بصریہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی ولادت کی شب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے والِدِ ماجِد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے ہاں  نہ تو اتنا تیل تھا جس سے ناف کی مالش کی جاتی اور نہ اتنا کپڑا تھا جس میں  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کو لپیٹا جا سکتا، حتّٰی کہ غربت کا یہ عالَم تھا کہ گھر میں  چراغ تک نہ تھا اور چونکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا اپنی تین بہنوں  کے بعد پیدا ہوئی تھیں  اسی مُناسَبت سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا  کا نام ’’رابعہ‘‘ (یعنی چوتھی)  رکھا گیا۔

          جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کی والِدۂ ماجِدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے آپ کے والِد صاحب سے کہا کہ پڑوس سے تھوڑا سا تیل مانگ لائیے تا کہ گھر میں  کچھ روشنی ہو جائے تو انہوں  نے شدید اِصرار پر ہمسایہ کے دروازے پر صرف ہاتھ رکھ کر گھر آ کر کہہ دیا کہ وہ دروازہ نہیں  کھولتا کیونکہ وہ یہ عہد کر چکے تھے کہ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْن عَزَّوَجَلَّ  کے سِوا کبھی کسی سے کچھ طلب نہ کروں  گا۔ اسی پریشانی میں نیند آ گئی تو خواب میں  مکی مدَنی، مشکل کُشا نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت ہوئی، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تسلِّی و تشفی دیتے ہوئے فرمایا کہ تیری یہ بچی بہت ہی مقبولِیّت حاصِل کرے گی اور اس کی شفاعت سے میری اُمَّت کے 1000 افراد بخش دئیے جائیں  گے۔

          اس کے بعد سروَرِ کائنات، شَہَنشاہِ موجودات، مَحبوبِ ربُّ الْاَرضِ وَالسَّمٰوٰت، احمدِِ مُجتَبٰے، مُحَمَّدِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا کہ والی ٔ بصرہ کے پاس ایک کاغذ پر تحریر کر کے لے جاؤ کہ تم ہر روز100 مرتبہ مجھ پر دُرود بھیجتے ہو اور شبِّ جمعہ 400 مرتبہ لیکن آج جمعہ کی جو رات گزری ہے اس میں  تم دُرود بھیجنا بھول گئے لہٰذا بطورِ کفّارہ یہ تحریر لانے والے کو 400 دینار دے دو۔

          حضرت سیِّدَتُنا رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کے والِدِ ماجِد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد  اگلی صبح بیدار ہو کر بہت روئے اور خط تحریر کر کے دربان کے ذریعے والی ٔ بصرہ کے پاس بھیج دیا، اس نے مکتوب پڑھتے ہی حکم دیا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے محبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یاد آوری کے شکرانے میں  10,000 درہم تو فُقَرا میں  تقسیم کر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن