30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِجتماعات میں شرکت کا معمول بنائیں اللہ عَزَّوَجَلَّ ! اپنی زندگیوں میں مَدَنی اِنقلاب برپا ہوتا محسوس کریں گی، آیئے! اپنا ایمان تازہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی برَکت کی عظیم الشّان مدَنی بہار مُلاحَظہ فرمائیے، چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1548صفْحات پر مشتمل کتاب ’’فیضانِ سنّت‘‘ (جلد اوّل)،صفْحہ561 پر ہے:
70 دن پُرانی لاش
3 رَمَضانُ المبارَک 1426ھ بروز ہفتہ پاکستان کے مشرِقی حصّے میں خوفناک زلزلہ آیا جس میں لاکھوں افراد فوت ہوئے انہیں میں مُظَّفر آباد (کشمیر)کے عَلاقہ’’مِیر ا تسولیاں ‘‘ کی مُقیم 19 سالہ نسرین عطّاریہ بنتِ غلام مُرسلین جوکہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت فرماتی تھیں ، شہید ہو گئیں ۔ مرحومہ کے والِد اور دیگرگھر والوں نے 8 ذوالقعدۃُ الحرام 1426ھ شبِ پیر را ت تقریباً 10 بجے کسی وجہ سیقَبْر کو کھول دیا، یکبارگی آنے والی خوشبوؤں کی لپٹوں سے مَشامِ دِماغ مُعَطَّر ہو گئے! شہادت کو 70 ایّام گزر جانے کے باوُجُود نسرین عطّاریہ کا کفن سلامت اور بدن بِالکل تروتازہ تھا!
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول([1]) ہے فیضانِ غوث و رضا مَدَنی ماحول
سلامت رہے یا خدا مَدَنی ماحول بچے بدنظر سے سدا مَدَنی ماحول
اے اسلامی بہنو! تمہارے لئے بھی سُنو ہے بہت کام کا مَدَنی ماحول
تمہیں سُنّتوں اور پردے کے اَحکام یہ تعلیم فرمائے گا مَدَنی ماحول
قِیامت تلک یا الٰہی سلامت رہے تیرے عطّارؔ کا مَدَنی ماحول
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۶۰۲ تا ۶۰۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
وِصالِ نَبَوِی کے 6ماہ بعد 3 رمَضانُ المبارَک سِنّ 11 ہِجری منگل کی رات سیِّدَہ، طیِّبہ ، طاہِرہ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے داعیٔ اَجَل کو لَبَّیْک کہا۔ حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ یا حضرتِ سیِّدُنا عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا جنَّتُ الْبَقِیْع میں مدفون ہوئیں ۔(مَدَارِجُ النُّبُوَّت(مترجم) قسم پنجم، باب اوّل در ذکر اولاد کرام، ج۲، ص۶۲۴)
ہے رتبہ اس لئے کونین([2]) میں عصمت([3]) کا عِفَّت کا شرف حاصِل ہے ان کو دامنِ زہرہ سے نسبت کا
جو جانا خلد([4]) میں ہو پائے زہرہ سے لپٹ جاؤ جسے کہتے ہیں جنّت مُلک ہے خاتونِ جنّت کا
نبی کے دل کی راحت اور علی کے گھر کی زینت ہیں بَیاں کس سے ہو ان کی پاک طینت پاک طلعَت([5]) کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع