دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

المدینہاور عالِمہ بنانے کیلئے مُتَعَدَّد ’’جامِعاتُ المدینہ‘‘ قائم ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی میں  ’’حافِظات‘‘ اور ’’مَدَنِیّہ عالِمات‘‘ کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ بَہرحال اسلامی بھائیوں  سے اسلامی بہنیں  کسی طرح پیچھے نہیں  ہیں  ، ۱۴۳۳سِنِّ ہِجری کے مدَنی ماہ رَبیعُ الغوث (بمطابق مارچ 2012ء) میں  پاکستان کے اندر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مدَنی کاموں  کی اسلامی بہنوں  کی ’’مجلسِ مُشاوَرت‘‘ کی طرف سے ملنے والی کارکردگی کی ایک جھلک مُلاحَظہ ہو:  {1 }…اِس ایک مَدَنی ماہ میں  ملک بھر کے اندر روزانہ تقریباً 64,762گھر درْس ہوئے {2 }… روزانہ لگنے والے مدرسۃُ المدینہ (بالِغات) کی تعداد لگ بھگ 3,495 اور اِن سے اِستِفادہ کرنے والیوں  کی تعداد تقریباً 38,552  {3 }… حلقہ/عَلاقہ سطح کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماعات کی تعداد تقریباً 3,000 ان میں  شریک ہونے والیاں  لگ بھگ1,95,175 {4 }…ہفتہ وار تربیتی حلقوں  کی شرکاء کی تعداد تقریباً

29,829 {5 }…تقریباً 91,254مدَنی انعامات کے رسائل تقسیم ہوئے اور82,340وصول ہوئے  {6 }…علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی شرکاء کی تعداد20,479  {7 }…امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان یا مدَنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں  کی تعداد تقریباً 1,19,924 {8 }… اِنفرادی کوشش سے22,976 اسلامی بہنیں  مدَنی ماحول سے منسلک ہوئیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن

مِری جس قدَر ہیں  بہنیں  ، سبھی مَدَنی بُرقع پہنیں

ہو کرَم شہِ زمانہ مدَنی مدینے والے

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۲۸۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ناخُن کاٹنے کے9 مَدَنی پھول

  {1}جُمُعہ کے دن ناخن کاٹنا مُستَحَب ہے۔ ہاں ! اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں  تو جُمُعہ کا اِنْتِظار نہ کیجئے۔ (الدُّرُّ المُخْتَار، ص۶۶۴) صدْرُ الشَّریعہ، بدْرُ الطَّریقہ مولاناا امجد علی اَعظَمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 صفْحہ226 پر حدیثِ پاک نقْل فرماتے ہیں :جو جُمُعَہ کے روز ناخُن تَرَشوائے (کاٹے) اللّٰہ تعالٰی اُس کو دوسرے جُمعے تک بلاؤں  سے محفوظ رکھے گا اور3 دن زائد یعنی 10 دن تک۔ (الدُّرُّ المُخْتَار، ص۶۶۴)ایک روایت میں  یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخُن تَرَشوائے(کاٹے) تو رَحمت آئے گی اور گُناہ جائیں  گے۔ (رَدُّ الْمُحْتَار، ج۹،ص۶۶۹)

{2} ہاتھوں  کے ناخُن کاٹنے کے منقول طریقے کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے: پہلے سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شُرو ع کر کے ترتیب وار چھنگلیا (یعنی چھوٹی اُنگلی) سَمیت ناخن کاٹے جائیں  مگر انگوٹھا چھوڑ دیجئے۔ اب اُلٹے ہاتھ کی چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی) سے شروع کرکے ترتیب وار انگوٹھے سَمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ اب آخِرمیں  سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹا جائے۔ (الدُّرُّ المُخْتَار، ص۶۶۴)  {3  } پائوں  کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پائوں  کی چُھنگَلْیا (یعنی چھوٹی انگلی) سے شُروع کر کے ترتیب وار انگو ٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پائوں  کے انگوٹھے سے شُرو ع کر کے چھنگلیا سَمیت ناخن کاٹ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن