30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُمَّہاتُ المؤمِنین اور سیرتِ فاطمہ پر عمل کا درْس دیتا ہے۔ ترغیب کے لئے ایک مدَنی بہار اور اسلامی بہنوں میں مدَنی کام کی کچھ تفصیل مُلاحَظہ فرمائیے:
بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک مُعَمَّرْ(مُ۔عَمْ۔مَر) اِسلامی بہن کا حلفیہ بیان کچھ اس طرح ہے کہ میں مختلف گھریلو مسائل میں گرفتار تھی۔ ہم کرائے کے مکان میں رہتے، مگر آمدنی کم ہونے کی وجہ سے کرایہ بھی وقت پر نہ دے پاتے۔ بچیاں بھی جوان ہورہی تھیں ، ان کی شادیوں کی فکر الگ کھائے جارہی تھی۔ایک روز کسی اسلامی بہن سے میری ملاقات ہوئی، انہوں نے میری غم خواری کی اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کی نیّت کروائی اور وہاں آکر اپنے مسائل کے لئے دعا کرنے کی بھی ترغیب دی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے لگی۔ میں وہاں اپنے مسائل کے حل کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا بھی کیاکرتی۔ کچھ ہی عرصہ گزرا تھاکہ اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کے کرم سے میرے بچوں کے ابو کو اچھی ملازمت مل گئی اور کرَم بالائے کرَم یہ ہواکہ کچھ ہی عرصے میں ہم نے کرائے کاگھر چھوڑ کر اپناذاتی مکان بھی خرید لیا۔ اللہُ مُجِیْب عَزَّوَجَلَّ نے اپنے حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدْقے،سنتوں بھرے اِجتِماعات میں مانگی جانے والی دعا کی برکت سے بچیوں کی شادیوں کے فریضوں سے عہدہ برآ ہونے کی طاقت بھی عنایت فرما دی۔اس طرح دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی برکت سے ہمارامسائل کاریگستان، ہنستے مسکراتے لہلہاتے گلستان میں تبدیل ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن(اسلامی بہنوں کی نماز، ص۲۸۹)
بے کس وبے بس وبے یار و مددگار جو ہو
آپ کے در سے شہا سب کا بھلا ہوتا ہے
(سامانِ بخشِش از مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اسلامی بہنوں میں مَدَنی انقلاب
پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے! دعوتِ اسلامی والوں پر سرکارِ نامدار، باِذنِ پروردگار، دو عالَم کے مالِک ومُختار، شَہَنْشاہِ اَبرار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاکتنا بڑا کرم ہے! اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں میں بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی ہر طرف دھومیں ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! لاکھوں لاکھ اسلامی بہنوں نے بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو قبول کیا، فیشن پرستی سے سَر شار مُعاشَرے میں پروان چڑھنے والی بے شمار اسلامی بہنیں گناہوں کے دَلدَل سے نکل کر اُمَّہاتُ الْمُؤْمِنِیناور شہزادیٔ کونَین بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی دیوانیاں بن گئیں ۔ گلے میں دُوپٹّا لٹکا کر شاپنگ سینٹروں اور مَخلوط تفریح گاہوں میں بھٹکنے والیوں ، نائٹ کلبوں اور سنیماگھروں کی زینت بننے والیوں کو کربلا والی عِفَّت مَآب شہزادیوں رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی شرم و حَیا کے صدْقے وہ بَرَکتیں نصیب ہوئیں کہ مَدَنی بُرقَع اُن کے لباس کا جُزْوِ لَا یَنْفَک (یعنی جدا نہ ہونے والا حصّہ) بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! مَدَنی مُنّیوں اور اسلامی بہنوں کو قراٰنِ کریم حِفظ ونا ظِرہ کی مفت تعلیم دینے کیلئے کئی مدارِسُ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع