30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُعامَلات کے اندر ایک دوسرے میں مشرِق و مغرِب کی طرح فَرْق ہے، لہٰذا ا ن میں سے ایک دروازے کے قریب ہونا یقینا دوسرے سے دُور ہونا ہے۔ (یعنی جو بھوک کے ذَرِیْعے عاجِزی اپنا کر جنّت کے قریب ہوا وہ جہنَّم سے دُور ہوا اور جو ڈٹ کر کھانے کے ذَرِیعے پیٹ اور شَرْمْگاہ کی آفتوں میں مبتَلا ہوا وہ جہنَّم سے قریب ہو کر جنّت سے دُور جا پڑا)۔ (اِحیاءُ عُلُوْمِ الدِّیْن،کتاب کسر الشھوتین،بیان فوائد الجوع وآفات الشبع، ج۳، ص۱۰۶)
دُور آفت ہو ڈٹ کے کھانے کی
کاش! صورت ہو ، خُلد پانے کی
امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ سیِّدُناعمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہفرماتے ہیں : تم پیٹ بھر کر کھانے پینے سے بچو کیونکہ یہ جسْم کو خراب کرتا، بیماریاں پیدا کرتا اور نماز میں سُستی لاتا ہے اور تم پر کھانے پینے میں مِیانہ رَوی لازِم ہے کیونکہ اس سے جسْم کی اِصلاح ہوتی اور فُضول خرچی سے نجات ملتی ہے۔(کَنْزُ الْعُمَّال،کتاب المعیشۃ، محظور الاکل، ج۱۵، ص۱۸۳، الحدیث:۴۱۷۰۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ان رِوایات و واقِعات سے ہمیں یہ علْم حاصِل ہوا کہ شہنشاہ ِنُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور خاندانِ نُبُوَّت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے اپنی ظاہِری زندگی کا بیشتر حصّہ فاقہ کے عالَم میں گزارا۔ تاجدارِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعدفقر وفاقہ اور صبر وشِکیبائی کے کثیر مَواقِع حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی حَیات مُبارَکہ میں آئے، بَہُت کم آمدنی،کھانے کی تنگی اورگھر کے کام کاج کی زیادتی کٹھن اُمُور ہیں جن کوبغیر کسی شِکوَہ و شکایت کے صبر و شکر سے گزارنا سیرتِ فاطمہ کا ایک لائقِ تقلید اور قابِلِ صد تحسین پہلو ہے۔ یاد رکھئے! مشکِل لمحات میں واویلا اور شورمچانابے سودثابِت ہوتا بلکہ بے صبری کی بنا پر اجروثواب سے بھی محروم کردیتا ہے، اندھیری رات میں ڈرنے اور بلبلانے والوں کے لئے سورج جلدی طلوع نہیں ہو جاتا ہاں ! صبْر سے روشن صبْح کا اِنتِظار کرنے والوں کی نیند ضائع ہوتی ہے نہ جان جوکھوں میں پڑتی ہے بتقاضائے بَشَرِیَّت جب حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا دُنْیاوی مشکِلات ومصائب سے کبیدہ خاطِر(یعنی رنجیدہ دل) ہوئیں تو رسولِ کریم، رء ُ وفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیم نے ان کی توجُّہ جنّتی انعامات وکرامات کی طرف دلا دی یعنی رات کو صبْح کا اِنتِظار کرنے کا حکْم ارشاد فرمایا۔ اس نفسیاتی اُصول کو اگر ہر غمزدہ مسلمان اپنے اوپر لاگو کرلے تو بعید نہیں کہ دلبرداشتگی اور غمزدگی اپنی راہ لے اور راحت وسکون کا بسیرا ہو جائے۔ بہرکیف سیرتِ فاطمہ میں ہر مسلمان کے لئے نصیحت وہِدایت کے مدَنی پھول ہیں بالخصوص اسلامی بہنوں کے لئے تو حَیاتِ زہرا کا ہر دَور مثلاً شریفانہ بچپن، سوتیلے رشتہ داروں سے حسنِ سُلوک، شادی کی سادَگی اور بہترین ازدواجی زندگی اپنے اندَر کئی مدَنی پھول لئے ہوئے ہے۔ کاش! ہر اسلامی بہن حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے نقشِ قدم پر چلنے کی حتَّی الا ِمکان سعْی کرے، اور اس پرمدد پانے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدَنی ماحول اپنا لے کہ یہ ماحول سیرتِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع