30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بَیان کرتے ہوئے نقْل فرماتے ہیں : فیضیابِ فیضانِ مصطفٰے حضرتِ سیِّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے رِوایت ہے کہ اَنِیْسُ الغَرِیْبِیْن، سِرَاجُ السَّالِکِیْن، مُحِبُّ الفُقَراءِ وَالمَسَاکِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے: ’’یَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِیْنَ الْجَنَّۃَ قَبْلَ الْاَغْنِیَاءِ بِنِصْفِ یَوْمٍ وَہُوَ خَمْسُمِائَۃِ عَامٍ‘‘ یعنی مسلمان فُقرا اَغنیا سے آدھا دن پہلے جنّت میں داخِل ہو جائیں گے اور وہ (آدھا دن) 500 سال (کے برابر) ہو گا۔‘‘ (سُنَنُ التِّرْمِذِی،کتاب الزھد،باب ماجاء ان فقراء المہاجرین یدخلون۔۔۔الخ، ص۵۶۲، الحدیث:۲۳۵۴)
شارِحِ مِشکوٰۃ، حکیم ُالا ُمَّت مفتی احمد یارخان نعیمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی ’’مراٰۃُ المَناجیح‘‘ جلد 7، صفْحہ 67 پر اِس حدیث ِپاک کی تشریح میں فرماتے ہیں :
’’یہ اُن فُقَرا کی شان دکھانے کے لئے ہو گا کہ امیروں کو حساب کے نام پر روک لیا گیا اور فقیروں کو جنّت کی طرف چلتا کر دیا گیا۔‘‘ (مِرْاٰۃُ المَناجِیْح،کتاب الرقاق،باب فضل الفقراء ج۷، ص۶۷)
عذابِ قبر و محشرسے بچا لو نارِ دوزخ سے
خدارا ساتھ لے کے جاؤ جنّت یارسولَ اللہ!
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۴۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہ سب فضائل اُس غریب مسلمان کے لئے ہیں جو اپنی غُربت پرصبْر کرے۔ ہر وقْت جمعِ مال کے چکر میں پڑے رہنے، امیروں اور اُن کی نعمتوں کو دیکھ دیکھ کر دل جَلانے یا حسَد کی آفت میں مُبتَلا ہونے والا جو مُفْلِس ونادار اپنی غُربت پر صابِر نہیں وہ بَیان کردہ اِنعام کا مستحِق نہیں اور اگر بدقسمتی سے بے صبْری میں مزید آگے بڑھ گیا تو پھر ذِلَّت ورُسوائی مُقدَّر بن سکتی ہے۔ پس ناداروں اور مُصیبت کے ماروں کو بھی اللہُ قَدِیْرعَزَّوَجَلَّ کی خُفیہ تدبیرسے ڈرتے رہنا ضروری ہے کیونکہ ہو سکتا ہے اِن آفَتوں کے ذَرِیْعے آزمائش میں ڈالا گیا ہو اور نا جائز گِلہ شِکوَہ، غیرشَرْعی بے صبْری و غربَت و مُصیبت کو حرام ذَرائع سے خَتْم کرنے کیکوشِشیں آخِرت میں تباہی وبربادی کا سبب بن جائیں ۔محتاجی ایک مَرَض جو اِس میں مُبتلاہوا اور صبرکیا وہ اِس کا اجر و ثواب پائے گا اور غریب لوگ امیروں سے پہلے جنَّت میں جائیں گے ، چُنانچِہ نبیِّ پاک ، صاحب لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ پاک ہے کہ فُقَرا اَمیروں سے 500 سال پہلے جنّت میں داخِل ہو جائیں گے۔‘‘ (سنن التزمذی ، کتاب الزھد، باب ما جا ء ان فقرا…الخ، ص ۵۶۲، الحدیث:۲۳۵۳)
رہیں سب شاد گھر والے شہا! تھوڑی سی روزی پر
عطا ہو دولتِ صبْر و قَناعت یا رسولَ اللہ!
(وسائل بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۸۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع