30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الْقَدِیْر،حرف الہمزہ، ج۱، ص۵۴۹، الحدیث:۸۲۲)
یہی مائیں ہیں جن کی گود میں اِسلام پلتا تھا
حَیا سے اُن کی اِنسان نُور کے سانچے میں ڈھلتا تھا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2}…شادی کے بعد بیٹی کے گھر جانا اور اس کی عیادت کرنا سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارَک عمل سے ثابت ہے۔
{3}…اِس نورانی واقِعہ سے یہ بھی پتا چلا کہ شاہِ اَبرار، دوعالَم کے تاجدار، باذنِ پروردْگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مالِک ومختار ہیں ۔ تکلیفوں اور فاقوں بھری زندَگی بسَر کرنا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مَحض اِختِیاری عمَل تھا نہ کہ اِضطِراری (یعنی مجبوری وبے بسی نہ تھی)، تبھی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’ اگر میں (اللہ عَزَّوَجَلَّ سے) مانگوں تو وہ مجھے ضرور کھلائے مگر میں نے دُنْیا پر آخِرت کو ترجیح دی۔‘‘ اِسی طرح آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مُبارَک گھرانہ بھی قناعت کی دولت سے مالا مال اور پیکرِصبْر ورِضا تھا۔
کُل جہاں مِلْک اور جَو کی روٹی غذا
اُس شِکْم کی قَناعت پہ لاکھوں سلام
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
شرحِ سلامِ رضاؔ:
حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تمام جہانوں کے مالک ہیں مگر قناعت کا یہعالَم کہ بغیر چھنے جَو کے آٹے کی روٹی تناوُل فرماتے۔ اللہ! اللہ! اس پیٹ کے صبر کا یہ عالَم! اس صابر پیٹ پر لاکھوں سلام کا نُزُول ہو۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4}… غُربَت اور فقْروفاقہ میں صبْر کرنا اور اِس کی تلقین کرنا سنّتِ مصطفی ہے، جیسا کہ اِس واقِعہ سے پتا چلتا ہے کہ راحتُ العَاشِقِیْن، اَنِیسُ الغُرَبَائِ وَالمَسَاکِیْن،جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی لاڈلی اور چہیتی بیٹی حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو غُربَت کی آزمائش میں صبْر کرنے اور ثابِت قدَم رہنے کی تلقین فرمائی اور خود بھی کئی دنوں سے فاقوں پر صبْر کئے ہوئے تھے۔
آپ بھوکے رہیں اور پیٹ پہ پتھر باندھیں
نعمتوں کے دیں ہمیں خوان مدینے والے
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۳۰۶)
{5}…غُربَت اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی نعمت ، نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چاہت، بَہُت ساری فضیلت اور بے شمار فوائِد کا پیشِ خیمہ ہے، اِسی وجہ سے اللہ والوں نے غُربت کو پسند فرمایا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع