30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مزید کچھ اِرشاد فرمائیے! فرمایا: ’’کثرتِ ذکْر اور مجھ پر دُرودِ پاک پڑھنا کہ یہ عمَل فقْر(یعنی غُربت) کو دُور کرتا ہے۔‘‘ (اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ علٰی رسولِ اللہ، ص۱۳۵)
تم پڑھو صاحبِ لَولاک پہ کثرت سے دُرُود
ہے عجب دردِ نِہاں ([1]) اور اَماں ([2]) کا تعویذ
(کافی کی نعت از مولانا کفایت علی کافیؔعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الشَّافِی)
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ680 صفْحات پر مشتمِل کتابِ مُستَطَاب ’’مُکاشَفَۃُ القُلُوب‘‘ صفْحہ265 پر حُجَّۃُ الاسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِینقْل فرماتے ہیں : محبوبِ شاہِ کَونَین حضرتِ سیِّدُنا عمران بن حُصَین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہرِوایَت کرتے ہیں کہ دل وجان سے پیارے، بے کسوں کے سہارے، دو عالَم کے راج دُلارے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھ سے بہت حُسْنِ ظَن رکھتے تھے، ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے اِرشاد فرمایا: اے عمران (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ)! میرے نزدیک تُمہارا ایک خاص مَقام ہے، کیا تم میری بیٹی فاطِمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) کی عِیادت کو چلو گے؟ میں نے عرْض کی: ’’فِدَاکَ اُمِّیْ وَاَبِیْ یَا رَسُولَ اللہ یعنی یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے ماں باپ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر قربان! کیوں نہیں ؟ ضرور چلوں گا۔‘‘
حضرتِ سیِّدُناعمران بن حُصَین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ فرماتے ہیں : پھر میں محبوبِ رَبُّ الْعِزَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَعِیّت میں (مَ۔عَیْ۔یَت یعنی ساتھ) خاتونِ جنّت، شہزادی ٔ اِسلام حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے درِ اَنور پر حاضِر ہو گیا۔ رسول ُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےدروازے پر دستک دی اور سلام کے بعد اندر آنے کی اِجازت طلَب فرمائی۔ شہزادیٔ مصطفٰے حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے تشریف آوَری کے لئے عرْض کی، توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میرے ساتھ ایک اور شخص بھی ہے۔ پوچھا: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وہ کون ہیں ؟ فرمایا: ’’عمران۔‘‘ پیکرِ شرم و حَیا حضرتِ سیِّدَتُنافاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا عرْض کرنے لگیں :یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! رَبِّ ذُوالْجَلال عَزَّوَجَلَّ کی قسم ! میرے پاس پردے کے لئے صرْف ایک چادر ہے۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دستِ اَقدس کے اِشارے سے فرمایا: تم ایسے ایسے پردہ کرلو۔عرْض کی: اِس طرح میرا جسم تو ڈھک جاتا ہے مگر سر نہیں چُھپتا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُن کی طرف اپنی مُبارَک چادر بڑھا دی اور فرمایا: اِس سے سر ڈھانپ لو۔ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گھر میں داخِل ہوئے اور سلام کے بعد پوچھا: بیٹی!
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع