30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس مَدَنی مقصد کو اپنا لیا کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کرنی ہے۔‘‘اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ، مَدَنی قافِلوں کی برکت سے بعض اَوقات ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ کی عنایات سے ایمان اَفروزکَرِشمات کابھی ظُہُور ہوا مثلاًمریضوں کو شِفا ملی، بے اَولادوں کو اَولاد نصیب ہوئی ، آسیب زَدَہ کو خُلاصی ملی وغیرہا۔ ترغیب وتحریص کیلئے ایک مَدَنی بہار پیشِ خدمت ہے، چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ397 صفْحات پر مُشتمِل کتاب ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘ صفْحہ182 پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرتِ علَّامہ مولانا محمد الیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نقْل فرماتے ہیں :
اسلامی بہنو! ایک مبلِّغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوتِ اسلامی میں اپنی شُمُولیّت کے جو اَسباب بَیان کئے وہ مُلاحَظہ فرمائیے، چُنانچِہایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میں نت نئے فیشن کے کپڑے پہنا کرتی اوربے پردہ ہی گھر سے نکل جایا کرتی تھی ۔ ایک مرتبہ چند اسلامی بہنیں ہمارے گھر آئیں اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتیں بتاتے ہوئے ہمارے گھر میں سنّتوں بھرا اِجتماع کرنے کی اِجازت مانگی۔ ہم نے بخوشی اِجازت دی،آخِر اِجتِماع کا دن بھی آگیا ، میں خُود بھی اس اِجتِماع میں شریک ہوئی،مجھے اسلامی بہنوں کی سادَگی، حُسنِ اَخلاق اور مَدَنی کام کرنے کا اَنداز بَہُت پسند آیا بِالخصوص رقّت انگیز دُعاسے میں بَہُت مُتَأَثِّر ہوئی ، ایسی دُعا میں نے پہلی مرتبہ سُنی تھی۔ یُوں اس اِجتِماع کی بَرَکت سے مجھے گناہوں سے توبہ نصیب ہوئی اور میں مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گئی۔ فیشن ترْک کر کے میں نے بھی سادَگی اپنالی اور اب ذَیلی سطح کی ذمّے دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کر کے اپنی آخِرت بنانے کے لئے کوشاں ہوں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! مکتبۃ المدینہ کا جاری کردہ ایک کیسٹ بیان روزانہ سننے کا بھی معمول ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر اَدا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اتنا پیارا مَدَنی ماحول عطا کیا ، اے کاش! ہر اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوجائے ۔
اے اسلامی بہنو! تمہارے لئے بھی سُنو ہے بَہُت کام کا مَدَنی ماحول
تمہیں سنّتوں اور پردے کے اَحکام یہ تعلیم فرمائے گا مَدَنی ماحول
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۳۰۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مرکزالاولیاء(لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک ورکشاپ تھی، اُس میں ایکT.V.بھی رکھا ہوا تھا جس پر کاریگر مختلف چینلز دیکھا کرتے تھے۔رمضان المبارک ۹۲۴۱ ھ (2008ء) میں جب دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل شروع ہوا تو انہیں کچھ ایسابھایا کہ دیگر تمام چینلز کے بجائے اب وہ مَدَنی چینل دیکھنے لگے ۔ان کاریگروں میں ایک کرسچین نوجوان بھی شامل تھا وہ بھی مَدَنی چینل کے پُرسوز سلسلوں (پروگرامز)میں دلچسپی لینے لگا ۔ اَلحمدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ صرف تین دن کے بعد وہ کہنے لگا کہ میں امیرِ اہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ کی سادگی سے بہت مُتأَثِّر ہوا ہوں اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع