دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

بے پردَگی سببِ غَضَبِ اِلٰہی

           مُفَسِّرِ قراٰن، خلیفۂ اعلیٰ حضرت، صَدرُالْاَفاضِل حضرت ِعلّامہ مولانا حافظ سیِّد مفتی محمد نعیم الدِّین مُراد آبادی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی پارہ18 سُوْرَۃُ النُّوْرآیت نمبر 31 کے تحت’’تفسیرِ خزائن ُ العرفان‘‘ میں  جھانْجھن ([1]) کی مُمانَعت بَیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں  : ’’اِس سے سمجھنا چاہئے کہ جب زیور کی آواز عَدَمِ قَبولِ دُعا (یعنی دعا قَبول نہ ہونے) کا سبب ہے تو خاص عورَت کی(اپنی) آواز (کا بِلااجازتِ شَرعی غیر مردوں  تک پہنچنا) اور اُس کی بے پردَگی کیسی مُوجِبِ غَضَبِ الٰہی ہو گی، پردے کی طرف سے بے پروائی، تباہی کا سبب ہے (اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ)۔‘‘

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پردے کی اَہمِّیَّت

        پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس بیان میں  آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ سراپائے عِفّت وعِصْمَت، جگر گوشۂ مصطفٰے جانِ رحمت ، سیِّدہ فاطمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا کیسا مَدَنی پردہ تھا، زندگی بھر پردہ، کفن ودفن میں  بھی پردہ، جنازہ بھی رات کے اندھیرے میں  پڑھنے کی وصِیّت فرمائی تاکہ غیر مَحرم کی نظَر نہ پڑے لہٰذا اُس مالِکۂ جنّت، صاحِبۂ رِدائے عِفّت وعِصْمَت کو اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ  بروزِ قِیامت اتنی عزَّت عطا فرمائے گا کہ جب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  پُل صراط پر تشریف لائیں  گی تو تمام اہلِ محشر کو حکم ہو گا: سر جھکا لو! حضرتِ محمدِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بیٹی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  آرہی ہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! یقینا پردے کی بَہُت زیادہ اَہَمِّیَّت ہے، پردہ مسلمان عورت کی زینت ہے، اُس کی عِفَّت وپاکدامنی کی علامت ہے، شرم وحیا کا نشان ہے، باپردہ اسلامی بہن  اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ  وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا حکْم ماننے والی ہے جبکہ بے پردَگی غضَبِ الٰہی کی مُوجِب اور مسلمانوں  کی تباہی وبربادی، تنزُّلی وپستی اور دُنیا وآخِرت کی ذِلَّت کا سبب ہے۔ تمام اسلامی بہنوں  کی خدمت میں  گزارش ہے کہ اِسلام کی تعلیمات پر عمَل اور خواتین اِسلام کو آئیڈیل بنانے میں  ہی بہتری اور دِین ودنیا کی بھلائی ہے۔ غیر شرعی زینتوں  اور فیشنوں  سے جان چُھڑائیے،شرعی پردے کی پابندی کیجئے اوراس پر اِستِقامت پانے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اِہتِمام ہونے والے سنتوں  بھرے اجتماعات میں  شرکت کیجئے ۔

          اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کے سنتوں  بھرے اجتماعات کی خوب خوب بہاریں  ہیں  ، مثلاًفیشن پرستی اور فَحّاشی وعُریانی سے سَر شار مُعاشَرہ میں  پروان چڑھنے والی بے شمار اسلامی بہنیں  گناہوں  کی دَلْدَل سے نکل کر اُمَّہاتُ الْمُؤمنین اور شہزادیٔ کونَین بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی دیوانیاں  بن گئیں  ، جو بے نمازی تھیں  نمازی بن گئیں  ، گلے میں  دُوپٹّا لٹکا کر شاپِنگ سینٹروں  اور مَخْلوط تفریح گاہوں  میں  بھٹکنے والیوں  کو کربلا والی عِفَّت مَآب شہزادیوں  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی شر م وحیا کی وہ بَرَکتیں  نصیب ہوئیں  کہ مَدَنی بُرقع اُن کے لباس کا جُزْوِ لَا یُنْفَک (یعنی جدا نہ ہونے والا حصّہ) بن گیا اور انہوں  نے



[1]   عورتوں  کے پاؤں  کا ایک زیور جو اندر سے کھوکھلا ہوتا ہے اور اندر پڑے ہوئے دانوں  کی وجہ سے جَھن جَھن کرتا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن