دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول میں  ترغیب دلائی جاتی ہے کہ غیرمَحْرَم سے پردہ کیا جائے اور بے پردگی کی نحوست سے خود بھی بچا جائے اور اپنے گھر والوں  کو بھی بچایا جائے۔ اسی عنوان یعنی پردے کے بارے میں  احکام سے متعلِّق شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت ،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّا مہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جامع کتاب ’’پردے کے بارے میں  سوال جواب ‘‘ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے’’مکتبۃالمدینہ‘‘ سے حاصل فرمائیں  خود بھی پڑھیں  اور مسلمانوں  کی خیرخواہی کی نیت سے دوسروں  کو بھی تحفۃً پیش کریں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پردہ عزّت ہے بے عزتی نہیں

           دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 679 صفْحات پر مشتمل کتاب  ’’جنّتی زیور‘‘ صفْحہ82 پر شیخ الحدیث حضرتِ علاّمہ عبد المصطفٰے اَعظَمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی تحریر فرماتے ہیں  :آج کل بعض مُلْحِد(یعنی بے دین) قسم کے دُشمنانِ اسلام مسلمان عورتوں  کو یہ کہہ کر بہکایا کرتے ہیں  کہ اسلام نے عورتوں  کو پردہ میں  رکھ کر عورتوں  کی بے عزّتی کی ہے اس لئے عورتوں  کو پردوں  سے نکل کر ہر میدان میں  مردوں  کے دَوش بدَوش کھڑی ہو جانا چاہئے۔ مگر پیاری بہنو! خوب اچھی طرح سمجھ لو کہ ان مردوں  کا یہ پروپیگنڈہ اتنا گندا اور گھناؤنا فریب اور دھوکا ہے کہ شاید شیطان کو بھی نہ سوجھا ہوگا۔

          اے اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی بندیو! تمہیں  انصاف کرو کہ تمام کتابیں  کھلی پڑی رہتی ہیں  اور بے پردہ رہتی ہیں  مگر قرآن شریف پر ہمیشہ غلاف چڑھا کر اس کو پردے میں  رکھا جاتا ہے تو بتاؤ کیا قرآنِ مجید پر غلاف چڑھانا یہ قرآن کی عزّت ہے یا بے عزّتی؟ اسی طرح تمام دنیا کی مسجدیں  بے پردہ رکھی گئی ہیں  مگر خانہ کعبہ پر غلاف چڑھاکر اس کو پردہ میں  رکھا گیا ہے تو بتاؤ کیا کعبہ مقدَّسہ پر غلاف چڑھانا اس کی عزّت ہے یا بے عزّتی؟ تمام دنیا کو معلوم ہے کہ قرآنِ مجید اور کعبہ معظمہ پر غلاف چڑھا کر ان دونوں  کی عزّت و عظَمت کا اِعلان کیا گیا ہے کہ تمام کتابوں  میں  سب سے افضل و اعلیٰ قرآن ہے اور تمام مسجدوں  میں  افضل واعلیٰ کعبہ معظمہ ہے۔ اسی طرح مسلمان عورتوں  کو پر دہ کا حکم دے کر اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ  وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ اَقوامِ عالَم کی تمام عورتوں  میں  مسلمان عورت تمام عورتوں  سے افضل و اعلیٰ ہے۔

       پیاری بہنو! اب تمہیں  کو اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ اسلام نےمسلمان عورتوں  کو پردوں  میں  رکھ کر ان کی عزّت بڑھائی ہے یا ان کی بے عزّتی کی ہے؟

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن