دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی!

گُناہوں  سے مجھ کو بچا یاالٰہی!

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۴۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        پچھلے صفْحات میں  دَیُّوث یعنی بے غیرت کے متعلِّق بیان ہوا، جس کے متعلِّق احادیثِ کریمہ میں  بہت ساری وعیدات ہیں  اس کے بعد یہاں  ایک غیرت مند شوہر کی حکایت بیان کی جاتی ہے جس نے غیرت مندی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی بیوی کا چہرہ غیر مرد کے سامنے ظاہر نہیں  ہونے دیا۔اس غیرت کھانے کی وجہ سے اسے عزّت بھی نصیب ہوئی ، چُنانچِہ

غیرت مند شوہر

           دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبُوعہ 413 صفْحات پر مُشْتمِل کتاب ’’عُیُونُ الحِکایات‘‘حصّہ دُوُم، صَفْحَہ123پر امام عبدُ الرَّحمٰن بن علی جَوزِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں  :حضرت سیِّدُنا ابو عبداللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے منقول ہے کہ’’ایک مرتبہ میں  ’’رَے‘‘ (ایران کے دارالخلافہ، موجودہ نام تہران) کے قاضی حضرت سیِّدُناموسیٰ بن اِسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق کی محفل میں  تھا ۔ قاضی صاحب لوگو ں  کے مسائل حل کر رہے تھے۔ اتنے میں  ایک عورت ان کے پاس لائی گئی، اس کے سرپرستوں  کا دعویٰ تھا کہ اس عورت کے شوہر نے اس کا 500دینار مہرادا نہیں  کیا۔ جب اس کے شوہرسے پوچھا گیاتو اس نے انکارکر دیا اور کہا: ’’مجھ پر مہر کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔‘‘ شوہر کے انکار پر قاضی صاحب نے عورت سے گواہ طلب کئے، گواہ حاضِر کئے گئے تو ان میں  سے ایک نے کہا: ’’میں  اس عورت کو دیکھنا چاہتا ہوں  تاکہ اسے پہچان کر گواہی دوں ۔‘‘ چُنانچِہ وہ عورت کی طرف بڑھا اور کہا:’’ تم اپنا نِقاب ہٹاؤ تاکہ تمہاری پہچان ہو سکے۔‘‘ یہ دیکھ کر اس کے شوہر نے کہا: ’’ یہ شخص میری زوجہ کے پاس کیوں  آیا ہے؟‘‘ وکیل نے کہا: ’’یہ گواہ تمہاری زوجہ کا چہرہ دیکھنا چاہتا ہے تاکہ پہچان ہو جائے۔‘‘

           یہ سن کر غیرت مند شوہر پکار اُٹھا :’’ اس شخص کو روک دو، میں  قاضی صاحب کے سامنے اقرار کرتا ہوں  کہ جودعویٰ میری زوجہ نے مجھ پر کیا ہے وہ مجھ پر لازم ہے، میں  500دینار ادا کرنے کو تیار ہوں  ، خدارا !میری زوجہ کا چہرہ کسی غیر مرد پر ظاہر نہ کیا جائے۔‘‘ چنانچہ، گواہ کو روک دیا گیا۔ جب عورت نے اپنے غیرت مند شوہر کا یہ جذبہ دیکھا تو کہا: ’’سب گواہ ہو جاؤ! میں  نے اپنا مَہْرمُعاف کر دیا،  میں  دنیا و آخرت میں  اس کا مطالبہ نہ کروں  گی، یہ مہر میرے غیرت مند شوہر کو مُبَارَک ہو۔‘‘ محفل میں  موجو د تمام لوگ میاں  بیوی کے اس فیصلے پر اَش اَش کر اُٹھے۔ قاضی صاحب نے فرمایا:’’ ان دونوں  کا یہ مُعامَلہ بہترین اَوصاف اور اعلیٰ اَخلاق پر دلالت کرتا ہے۔‘‘ (عُیُونُ الحِکایات، ص۵۷۲)

اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          اِس واقعہ میں  ہمارے لئے بہترین سبق ہے۔ کیسا غیرت مند تھا وہشخص! کہ اپنے اوپر لازم پانچ سو (500) دینار کا اقرار کر لیا لیکن اس کی غیرت نے یہ گوارا نہ کیا کہ میری زوجہ کا چہر ہ کسی غیر مرد کے سامنے ظاہر ہو۔ یہ حیا کا اعلیٰ درجہ ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن