دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! وہ اِسلامی بہنیں  جو شرعی حُدود وقُیود کو بالائے طاق رکھ کر آئے دن فیشن کے نِت نئے ڈھنگ اور زیب وزینت کے نئے رنگ اپنانے میں  اس قدَر جی جان سے مگن رہتی ہیں  کہ فرض پردہ تک کو مَعَاذَ اللہ بوجھ محسوس کرنے لگ جاتی ہیں ۔ ان کے تصوُّراتِ بَد میں  چادر اور چار دیواری کسی اَہَمِّیَّت کی حامِل نہیں  ہوتی۔ ایسی خواتین کا آئیڈیل اَزواج وبَناتِ مصطفٰے رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ نہیں  بلکہ کُفّارِ نابکارکی چال ڈھال اور فرنگی تہذیب ہوتی ہے۔فیشن پرستی اور بے پردَگی کی اس بے ہودَگی کا انجام کیا ہوتا ہے؟ اس سے ہر ذِی شُعور باخبر ہوگا۔

بے غیرَتی کی اِنْتِہا

          کافِروں  کی اُلٹی ترقّی کی رِیس کرتے ہوئے بے پردَگی اور بے حیائی کا بازار گرْم کرنے والے ذرا غورتو کریں ۔یورپ، امریکہ اور ان سے مُتأَثِّر ہونے والے ملکوں  میں  کیا ہو رہا ہے! رقص گاہوں  میں  لوگ اپنی آنکھوں  سے اپنی بہو بیٹیوں  کو دوسروں  کی آغوش میں  دیکھتے ہیں  اور ٹس سے مس نہیں  ہوتے بلکہ وہ دَیُّوث([1]) فخر سے اِتراتے ہوئے داد دے رہے ہوتے ہیں  ! بے پردہ اور فیشن اَیبل عورَتوں  کے ’’منہ کالے ‘‘ ہونے کی حیا سوزخبریں  آئے دن اخبارات میں  چَھپتی ہیں ۔ وہ عورت جو مرد کی شَہوت رانی کا شکار ہوتی ہے اُسے اگرحَمْل ٹھہر گیا تو کہاں  سر چُھپائے گی؟ حَمْل گرانے کی صورت میں  وہ اپنی جان بھی کھو سکتی ہے۔ چلئے مانا کہ یورپ کے ترقّی یافتہ ممالِک (بلکہ اب تو دُنیا بھر )میں  ایسے اَسپتال موجود ہیں  جو اِسقاطِ حَمْل( یعنیحَمْل گِرانے) کی ’’خدمت ‘‘انجام دیتے ہیں  اور ایسی پناہ گاہیں  بھی موجود ہیں  جہاں  غیر شادی شُدہ ماؤں  کو’’ پناہ ‘‘ مل جاتی ہے لیکن کیامُعاشَرے میں  انہیں  کوئی قابلِ اِحتِرام مقام بھی نصیب ہو سکتا ہے ! مانا کہ رُسوا ہو کر ان دونوں  (یعنی غیرشادی شدہ جوڑے) نے اپنے کئے کی دنیا میں  ہاتھوں  ہاتھ سزا پائی لیکن وہ بچّہ جو اِس طرح پیدا ہواہے اگر زندہ بچ بھی گیا تو اُس کا کیابنے گا؟ اس کے ہَوَس کار باپ نے بھی اس سے آنکھیں  پھیر لیں  ،بَد کار ماں  بھی اُسے کچرا کُونڈی یا کسی محتاج خانے میں  چھوڑ کر چلی گئی! یہ سب بے غیرتی اوربے پردگی کا دُنیَوی اَنجام ہے ۔نہ جانے قیامت کے دن کیا ہو گا؟

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تُوْبُوْا اِلَی اللہ!   اَسْتَغْفِرُاللہ      

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بہارِ شریعت کا مُطالَعہ فرمائیے!

          اِسلامی بھائیوں  اور وں  کے لئے ز ینت کے شرعی اَحکام کیا ہیں  ان کو جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المد ینہ کی مطْبوعہ 1197 صفْحات پر مُشتمِل کتاب’’بہارِ شریعت‘‘جلد3حصّہ16 صفْحہ 591  تا597  مُلاحَظہ فرمائیں ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ !جائزوناجائز زینت کے بارے میں  معلومات کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ



[1]    جو لوگ باوجودِ قدرت اپنی عورتوں  اور مَحارِم کو بے پردَگی سے منع نہ کریں  وہ ’’دَیُّوث‘‘ ہیں ۔ (پردے کے بارے میں  سُوال جواب، ص۵۶)حضرتِ علاَّمہ علاؤ الدِّین حَصْکَفِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  ’’دَیُّوث‘‘ وہ شخص ہوتا ہے جواپنی بیوی یا کسی مَحرم پر غیرت نہ کھائے۔ (دُرِّمُخْتَار،کتاب الحدود،با ب التعزیر، ص۸۱۳)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن