30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بار بار پڑھیں :
حضرتِ سیِّدُنا ابو اُمامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے روایت ہے کہ محبوبِ ربُّ العِباد،قرارِ ہر قلبِ ناشاد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اِرشادِ حقیقت بنیاد ہے: ’’کیا تم سُنتے نہیں ؟ کیا تم سُنتے نہیں ؟ کہ کپڑے کا پرانا ہونا ایمان سے ہے، بے شک کپڑے کاپُرانا ہونا ایمان سے ہے۔‘‘ (سُنَنُ اِبی داود،کتا ب الترجل، ص۳۵۶، الحدیث:۱۶۱۴)
اِس روایت کے تَحت حضرتِ سیّدُناشیخ شاہ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فر ما تے ہیں : ’’زینت کا ترْک کرنا اَہلِ ایمان کے اَخلا ق میں سے ہے۔‘‘ (اَشِعَّۃُ اللَّمْعَات (مُتَرْجَم)،کتاب اللباس،الفصل الثانی، ج۵، ص۶۷۵)
ولولہ سنّتِ محبوب کا دے دے مالِک
آہ! فیشن پہ مسلمان مرا جاتا ہے
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۷۲۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ریشم، سونا، مہندی، مونچھوں کے بال صاف کروانا، وغیرہ عورت کے لئے جائز ہے۔ ہاں ! زینت وفیشن کی بعض ایسی صورتیں بھی ہیں جو عورتوں کے لئے بھی منْع ہیں ، جیسے اِنسانی بالوں کی چوٹی بناکر اپنے بالوں میں گوندھنا، اَبرو کے بال نوچنا، ریتی سے دانت رگڑنا وغیرہ جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 1197 صفْحات پرمُشتمِل کتاب’’بہارِ شریعت‘‘ جلد3حصّہ 16، صفْحہ596پر صدرُ الشریعہ، بدرُ الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرما تے ہیں : انسان کے بالوں کی چوٹی بنا کر عورت اپنے بالوں میں گوندھے یہ حرام ہے۔ حدیث میں اس پر لعنت آئی بلکہ اس پر بھی لعنت جس نے کسی دوسری عورت کے سر میں ایسی چوٹی گوندھی اور اگر وہ بال جس کی چوٹی بنائی گئی خود اسی عورت کے ہیں جس کے سر میں جوڑی گئی جب بھی ناجائز اور اگر اُون یا سیاہ دھاگے کی چوٹی بنا کر لگائے تو اس کی مُمانعت نہیں ۔ سیاہ کپڑے کا مُوباف([1]) بناناجائز ہے اور کَلاوَہ([2]) میں تو اَصْلاً حرج نہیں کہ یہ بالکل مُمتاز ہوتا ہے۔ اسی طرح گود نے والی اور گودو انے والی یا ریتی سے دانت ریت کر خوبصورت کرنے والی یا دوسری عورت کے دانت ریتنے والی یا موچنے ([3])سے اَبرو کے بالوں کو نوچ کر خوبصورت بنانے والی اور جس نے دوسری کے بال نوچے ان سب پر حدیث میں لعنت آئی ہے۔ (رَدُّالمُحْتَار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی النظر، ج۹، ص۵۱۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع