دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

کنگھی کے بال بھی چُھپائیے!

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! کہیں  ہمارے فیشن ہمیں  تباہ نہ کر دیں  ، ہماری بے پردَگی ہمیں  جہنَّم میں  نہ دھکیل دے، مرنے سے پہلے سنبھل جانا چاہئےاور پاک پروردْگار عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں  سچی توبہ کر لینی چاہئے، غیرمردوں  سے اپنے بال نہ چُھپانے کی وجہ سے بالوں  سے لٹکائے جانے کا عذاب آپ نے مُلاحَظہ فرمایا، اسلامی بہنوں  کو غیر مردوں  سے اپنے بال چُھپانا بھی ضروری ہے یہاں  تک کہ کنگھی سے نکلنے والے بالوں  کو بھی ایسی جگہ پھینکنا ممنوع ہے جہاں  پر اجنَبی مردوں  کی نظر پڑے، جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ1197 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب’’بہارِ شریعت‘‘ جلد3 حصّہ16  صفْحہ449 پر صدرُ الشریعہ، بدرُ الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں  : ’’عورَتوں  کے لئے لازِم ہے کہ کنگھا کرنے یا سر دھونے میں  جو بال نکلیں  اُنہیں  کہیں  چُھپا دیں  کہ اُن پر اَجنَبی(یعنی غیر مردوں  )  کی نظَرنہ پڑے۔‘‘

سنّتوں  کا ہو عطا درد مسلمانوں  کو

دُور فیشن کی ہو بھرمار رسولِ عرَبی

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۶۲۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ناجائز فیشن کرنے والیوں  کے عذاب کا مُشاہَدہ

          دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 480صفْحات پر مُشتمِل کتاب’’بیاناتِ عطّاریہ‘‘حصّہ اوّل کے رسالے ’’قبْر کا اِمتِحان ‘‘ صفْحہ30پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرتِ علَّامہ مولانا محمد الیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں  :سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا:(معراج کی رات)  میں  نے ایک بدبودار گڑھا دیکھا جس میں  شور وغوغا برپا تھا، میں  نے کہا:یہ کون ہیں  ؟ تو جبرئیلِ امین (عَلَیْہِ السَّلام) نے عرْض کی:’’یہ وہ عورَتیں  ہیں  جو ناجائز اَشیاء سے زینت حاصِل کرتی تھیں ۔‘‘ (تاریخِ بغداد، ج۱، ص۵۱۴)

مسلماں  باز آ جائیں  شہا! فیشن پرستی سے

کرَم کر دو بنیں  پابند ِ سنّت یا رسولَ اللہ!

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۸۴۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تُوْبُوْا اِلَی اللہ!   اَسْتَغْفِرُاللہ      

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        پیاری پیاری اسلامی بہنو! دینِ اسلام اپنے ماننے والے ہر مرد و زَن کو سادَگی اپنانے کی ترغیب دیتا اور ناجائز ذرائع سے زینت حاصِل کرنے سے منع کرتا ہے ۔سادَگی میں  عزّت وبچت ہے۔فیشن کی خاطِر روز روز نئے لباس پہننے والیاں  ، ذرا فیشن تبدیل ہوا یا لباس تھوڑا پُرانا ہوا یا کہیں  سے معمولی سا پھٹا توپیوند کاری کرکے اُس کو پہننے میں  عار( یعنی عَیب) محسوس کرنے والیاں  اِس روایت کو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن