دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

          یعنی پارسائی وپرہیزگاری کی چارپائی کو زیب وزینت دینے والی سیِّدَہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا جن کا لقب بتول ہے، سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جگر مبارَک کا ٹکڑا ہیں، ان پر لاکھوں  سلام ہوں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اُمّتِ مسلِمہ کی تنزُّلی کا ایک سبب

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! آج مسلمان عورتوں  کی حالت ایسی ہےکہ سر شرْم سے جُھک جاتا ہے پردے کا تصوُّر ہی نہیں  رہا۔ جبسے کُفّارِ مکّار کے زیرِ اثَر آ کر مسلمانوں  نے بے پردَگی کا سلسلہ شروع کیا ہے، مُسلسلتَنَزُّل (یعنی زوال)کے گہرے گڑھے میں  گرتے چلے جا رہے ہیں  ، کل تک جو کُفّا رِ بَداَنجام مسلمان کے نام سے لرزَہ بَر اَندام ہو جاتے(یعنی کانپ اُٹھتے) تھے آج وہ مسلمانوں  کی بے پردَگیوں  اور بد عَمَلیوں  کے باعِث زورآور ہو چکے ہیں  ، اسلامی مُمالِک پر باقاعِدہ جارِحانہ حملے ہو رہے ہیں  اور ظالِمانہ قبضے کئے جا رہے ہیں  مگر مسلمان ہے کہ غفْلَت کی چادر تانے لمبی نیند سویا ہوا ہے۔ خاتونِ جنّت، شہزادیٔ اسلام، جگر گوشۂ شاہِ خیرُ الانام حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی سیرتِ مُبارَکہ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کا راتوں  کو جاگ جاگ کر عِبادت کرنے کا ذَوق اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے شرم وحَیا کا یہ مُبارَک حال اُن نادان مسلمانوں  کے لئے باعثِ توجُّہ ہے جو T.V اور INTER NET پر فلمیں  ڈِرامے چلا کر، بے ہُودہ فلمی گیت گُنگنا کر، شادیوں  میں  ناچ رنگ کی محفلیں  جما کر، کافِروں  کی نَقّالی میں  داڑھی مُنڈا کر، کفّار جیسا بے شرمانہ لباس بدن پر چڑھا کر، اسکوٹر کے پیچھے بے پردہ بیگم کو بٹھا کر، بے حَیا بیوی کو میک اپ کروا کر، مَخلوط تفریح گاہ میں  لے جا کر، اپنی اولاد کو دُنْیوی تعلیم کی خاطِر کفّار کے مُمالِک میں  کافِروں  کے سپرد کروا کربے حیائی کی آخری حدیں  پھلانگ رہے ہیں۔

وہ قوم جو کل تک کھیلتی تھی شمشیروں  کے ساتھ

سنیما دیکھتی ہے آج وہ ہَمشیروں  کے ساتھ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تُوْبُوْا اِلَی اللہ!           اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بے پردَگی کی ہولناک سزا

        حضرتِ سیِّدُنا  امام  شہابُ الدِّین  احمد بن محمد بن حجر مکّی شافِعی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الشَّافِی حدیثِ پاک نقْل فرماتے ہیں  : ’’ مِعراج کی رات سروَرِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جو بعض عورَتوں  کے عذابات کے ہولناک مَناظِرمُلاحَظہ فرمائے، اُن میں  یہ بھی تھا کہ ایک عورت بالوں  سے لٹکی ہوئی تھی اور اُس کا دماغ کھول رہا تھا، سرکارِ عالی مرتَبت، باعثِ خیر وبرَکت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت ِسراپا شفقت میں  عرْض کی گئی کہ یہ عورت اپنے بالوں  کو غیر مردوں  سے نہیں  چُھپاتی تھی۔‘‘ (اَلزَّوَاجِر عَنِ اقْتِرَافِ الْکَبَائِر، الکبیرہ ۰۸۲،نشوز المرأۃ، ج۲، ص۶۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن