30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بی بی فاطِمہ کے کفن کا بھی پردہ
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ397صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب’’پردے کے بارے میں سُوال جواب‘‘ صفْحہ200 پرشیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرتِ علَّامہ مولاناا محمد الیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نقْل فرماتے ہیں : ’’سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وِصالِ ظاہِری کے بعد خاتونِ جنّت، شہزادی ٔ کونَین حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا پر غمِ مصطَفٰے کا اِس قدَرغَلَبہ ہوا کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے لبوں کی مسکراہٹ ہیخَتْمہو گئی! اپنے وِصال سے قبْل صِرْف ایک ہی بار مُسکراتی دیکھی گئیں ۔ اِس کا واقِعہ کچھ یوں ہے: شرم وحَیا کی پیکر حضرتِ سیِّدَتُنا خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو یہ تشو یش تھی کہ عُمْر بھر تو غیر مردوں کی نظروں سے خود کو بچائے رکھا ہے اب کہیں بعدِ وفات میری کفَن پوش لاش ہی پرلوگوں کی نظر نہ پڑ جائے! ایک موقع پر حضرتِ سیِّدَتُنا اَسماء بنتِ عُمَیْس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے کہا: میں نے حَبَشہ میں دیکھا ہے کہ جنازے پر درخت کی شاخیں باندھ کر ایک ڈَولی کی سی صورَت بنا کر اُس پر پردہ ڈال دیتے ہیں ۔ پھر اُنہوں نے کَھجور کی شاخیں منگوا کر انہیں جوڑ کر اُس پر کپڑا تان کر سیِّدَہ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو دکھایا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بَہُت خوش ہوئیں اور لبوں پر مسکراہٹ آگئی۔ بس یِہی ایک مسکراہٹ تھی جو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وِصالِ ظاہِری کے بعد دیکھی گئی۔‘‘ (جَذْبُ الْقُلُوب(مُتَرْجَم)، ص۱۳۲)
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! سیّدِہ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پردے کی بھی کیا بات ہے! کسی نے کتنا پیارا شِعْر کہا ہے:
چُو زَہرا باش از مخلوق رُوپوش
کہ دَرآغوش شبّیر ے بَہ بینی
یعنی حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی طرح پرہیز گار و پردہ دار بنو تاکہ اپنی گود میں حضرتِ سیِّدُنا شبّیرِ نامدار امامِ حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ جیسی اولاد دیکھو۔
جس کا آنچل نہ دیکھا مَہ و مِہر نے
اُس رِدائے نَزاہَت پہ لاکھوں سلام
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
شرحِ سلامِ رضا:
یعنی حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی چادرِ انور کا پَلُّو چاند سورج نے بھی نہیں دیکھا، اُس پاکیزہ چادر کی طَہارَت وپاکیزگی پر لاکھوں سلام نازِل ہوں ۔
اُس بتول ، جگر پارئہ مصطفیٰ
حَجَلَہ آرائے عِفَّت پہ لاکھوں سلام
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
شرحِ سلامِ رضا:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع