دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

عُلُوّئے شان کا کیوں  کر بیاں  ہو آپ کی پیارے

حیا کرتی ہے مولیٰ آپ سے مخلوقِ نورانی

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۸۹۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

          حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  دُنیا میں  بہت زیادہ پیکرِ شرم وحیا اور باپردہ رہیں  تو انہیں  اس کے صلے میں  روزِ مَحشر بھی باپردہ رکھا جائے گا، حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے اپنی زندگی باحیا گزاری اس کے صلے میں  روزِ محشر ان کا حساب ہی نہیں  ہو گا، جیسا کہ محبوبِ رحمن، سروَرِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:حضرتِ عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہبہت زیادہ حیا کرنے والے شخص ہیں  ، میں  نے  اللہتعالیٰ سے دُعا مانگی ہے کہ وہ عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ سے حساب نہ لے تو اللہ تعالیٰ نے میری سِفارش قبول فرمائی۔(کنز العمال، کتاب الفضائل، ذکر الصحابۃ وفضلھم، ج۱۱، ص۲۹۲، الحدیث:۲۹۰۳۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جنّت میں  بھی پردہ

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! دینِ اسلام نے عورت کے حق میں  پردے کو کس قدَ ر اَہَمِّیَّت دی کہ جنّت جہاں  کسی بدنگاہی اور بدکاری کا وہم وگمان تک نہیں  وہاں  بھی جنّتی عورتیں  اور حوریں  پردے میں  ہوں  گی جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن قیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  روایت کرتے ہیں  کہ رسولِ خدا، احمدِ مجتبٰیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: (مومن کے لئے) جنّت میں  ایک کھوکھلے موتی کا خیمہ ہو گا جس کی چوڑائی یا لمبائی 60 میل (تقریباً 96.54کلو میٹر) کی ہے اس کے ہر گوشے میں  اس کے گھر والے ہوں  گے کہ دوسروں  کو نہ دیکھ سکیں  گے۔ مومن اس خیمے میں  گھومیں  پھریں  گے۔ (صَحِیْحُ الْبُخَارِی،کتاب التفسیر،باب حور مقصورات فی الخیام، ص۰۵۲۱، الحدیث:۹۷۸۴)

          بیان کردہ حدیث ِ پاک کی شرح کرتے ہوئے حکیم ُ الا ُمَّت مفتی احمدیارخان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی ’’مِراٰۃُ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح‘‘ میں  رقم طراز ہیں  : ’’یعنی اس موتی کے مکان کے چاروں  گوشوں  میں  اس کے مختلف گھر والے آباد ہوں  گے کہیں  اپنی دنیاوی بیوی بچے، کہیں  وہ دنیاوی عورتیں  جن کے خاوند کافر مرے اور ان کے نکاح میں  دی گئیں  ، کہیں  وہ کنواری لڑکیاں  جو دنیا میں  بغیر شادی فوت ہوئیں  ، کہیں  حوریں  ، خُدّام ان کے علاوہ انہیں  ایک دوسرےکو نہ دیکھنا فاصلہ کی وجہ سے نہ ہوگا کہ جنّتی مومن کی نگاہ بہت دُور سے دیکھے گی بلکہ ان جگہوں  میں  عمارتیں  مختلف ہوں  گی کوٹھیاں  ، بنگلے۔ خیال رہے کہ جنت میں  پردہ ہوگا۔ ربّ فرماتاہے: ’’ حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِۚ(۷۲) (پ۲۷، الرَّحمٰن:۷۲) (ترجمۂ کنز الایمان: حوریں  ہیں  خیموں  میں  پردہ نشین۔)‘‘ اور فرماتا ہے: قٰصِرٰتُ الطَّرْفِۙ- (پ۲۷، الرَّحمٰن:۵۶) (ترجمۂ کنزالایمان: وہ عورتیں  ہیں  کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اُٹھا کر نہیں  دیکھتیں ۔)‘‘ پردہ اس لئے نہیں  ہو گا کہ وہاں  لوگ فاسق وفاجر ہوں  گے بلکہ اس لئے کہ شرم وحیا اچھی چیز ہے، بے پردگی میں  بے شرمی ہے، ہاں  ! دوزخ میں  پردہ نہیں  ہو گا وہاں  ننگے مرد وعورت ایک ہی تَنُور میں  جلیں  گے۔(مِراٰۃُ المَناجِیْح شَرْح مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح،کتاب احوال قیامۃوبدء الخلق،باب صفۃ الجنۃواھلھا، ج۷، ص۹۷۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن