دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

اس خصلتِ باعظَمت نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ کو یہ عزَّت دی کہ سیِّدُ الانبیاء  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ملائکۂ کرام عَلَیْہِمُ السَّلام  بھی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے حیا فرماتے تھے ،جیسا کہ

باحیا سے حیا

        دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 649صفْحات پر مُشْتمِل کتاب’’حکایتیں  اور نصیحتیں  ‘‘ صَفْحَہ598 پر حضرتِ سیِّدُنا شیخ شعیب حر ِیفِیْش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ حدیثِ پاک نقْل فرماتے ہیں  : حضرتِ سیِّدُنا علی بن ابی طالب کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے، تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبُوَّت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکر ِعظَمت وشرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزّت،محسنِ انسانِیّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ سراپا برکت ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ  ابوبکر پر رحم فرمائے، انہوں  نے اپنی بیٹی میری زوجِیّت میں  دی، مجھے اپنی اُونٹنی پر سوار کرکے مدینۂ پاک زَادَھا اللہُ شَرَفاً وَّتَعْظِیْماً لے گئے اور بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکو اپنے مال سے آزاد کیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ   عمر رَضِیَ اللہُ عَنْـــہپر رحم فرمائے، وہ حق بولتے ہیں  اگرچہ کڑوا ہو۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ   عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْـــہپر رحم فرمائے ، ملائکہ ان سے حیا کرتے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ   علی  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہپر رحم فرمائے، یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہجہاں  چلے حق کو اس کے ساتھ چلا دے۔‘‘ (سُنَنُ التِّرْمِذِی، ابواب المناقب عن رسول اللہ ،باب مناقب علی بن ابی طالب ،ص۶۴۸، الحدیث:۳۲۷۳)

حیائے عثمانی

          اُمُّ المؤمنین  بنتِ امیرُ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بیان کرتی ہیں  کہ رسولِ اَکرَم، نورِ مجسَّم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرےگھر میں  تشریف فرماتھے اس عالَم میں  کہ آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دونوں  مبارَک پنڈلیاں  کچھ ظاہر تھیں ۔ اس دوران حضرت ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ آئے اور اجازت طلَب کی تو آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں  اجازت عطا فرمائی اور اسی طرح آرام فرما رہے اور گفتگو فرماتے رہے۔ پھر حضرتِ عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے اجازت طلَب کی توآپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں  بھی اجازت مَرحمت فرمائی جبکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اسی طرح لیٹے رہے اور گفتگو فرماتے رہے۔ پھر حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ نے اجازت طلَب کی تو آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُٹھ کر بیٹھ گئے اور اپنے کپڑے دُرُست کر لئے۔ حضرتِ سیِّدُنا عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہبھی باتیں  کرتے رہے۔ جب وہ چلے گئے تو حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   فرماتی ہیں  ، میں  نے بارگاہِ رِسالت میں  عرْض کی: یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جب حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  آئے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کے لئے کوئی فکر واِہتِمام نہیں  کیا، جب حضرتِ سیِّدُنا عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  آئے تب بھی آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کوئی اِہتِمام نہیں  کیا لیکن جب حضرتِ سیِّدُنا عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  آئے توآپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُٹھ کر بیٹھ گئے اور اپنے کپڑے دُرُست کر لئے۔ رسولِ رحمت، نبیِّ ربُّ العزَّت  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: میں  اس شخص سے کیسے حیا نہ کروں  جس سے فِرِشتے بھی حیا کرتے ہیں ۔(صَحِیْح مُسْلِم،کتاب فضائل الصحابہ ،باب فضائل عثمان بن عفان،ص۷۳۹،الحدیث:۱۰۴۲)

            اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن