30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بڑی بڑی مشقتیں برداشت کر لیتاہے اور بڑے بڑے درجے حاصل کر لیتا ہے، ربّ تعالیٰ نے حضرتِ سیِّدُنا ایوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بارے میں فرمایا: اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًاؕ- (پ۲۳، صٓ:۴۴) یعنی ہم نے انہیں بندۂ صابر پایا۔‘‘ صبر ہی کی برکت سے حضرتِ سیِّدُنا امامِ حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ سیِّدُ الشُّہَداہوئے۔ (مِراٰۃُ المَناجِیْح شَرْح مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح،کتاب الزکاۃ،باب لاتحل لہ المسألۃومن تحل لہ ، ج۳، ص۶۰، ملتقطاً)
قُطبِ ربّانی، غوثِ صمدانی حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدُ القادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے صبر کے متعلِّق دریافت کیا گیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا: ’’صبر یہ ہے کہ بلاومصیبت کے وقت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ حُسْنِ ادَب رکھے اور اُس کے فیصلوں کے آگے سرِتسلیم خم کر دے۔ (بَہْجَۃُ الْاَسْرَار (مُتَرْجَم)، ص۴۱۷)
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہکی مطْبوعہ 101 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’تعارُفِ امیرِاہلسنّت‘‘ صفْحہ47پرہے: شیخِ طریقت، اَمیرِ اَہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مَحلّے میں رہنے والے ایک اسلامی بھائی نے جو آپ کو بچپن سے جانتے ہیں ، حلفیہ بتایا کہ اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بچپن میں بھی نہایت ہی سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ اگر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو کوئی ڈانٹ دیتا یا مار تا تو انتقامی کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی اِختِیار فرماتے اور صبر کرتے،ہم نے انہیں بچپن میں بھی کبھی کسی کو برا بھلا کہتے یا کسی کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
یقینا اسلامی بہنوں کے لئے خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی اِتِّباع میں بہترین اجْر وثواب اور عافِیَّت ہی عافِیَّت ہے، چُنانچِہ ترمذی شریف ’’کتابُ المناقب‘‘ میں ہے، سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے: ’’تمہیں تقلید کے لئے تمام دُنیا کی عورتوں میں مریم بنتِ عمران رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا خدیجہ بنتِ خُوَیلِد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فاطمہ بنتِ محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اور فرعون کی بیوی آسیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کافی ہیں ۔‘‘(سُنَنُ التِّرْمِذِی،ابواب المناقب،باب فضل خدیجہ رضی اللہ عنھا، ص۸۷۴، الحدیث:۳۸۹۳)
شہزادیٔ کونَین، اُمُّ الحسنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اِتِّباع کی نیّت کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ خوب اجْر وثواب حاصل ہو گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! علمِ دین حاصل کرنے، حقوق و فرائض سیکھنے ، ہلاکت سے خود کو بچانے اور مغفِرت پانے کا ایک بہترین ذَرِیعہ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا مَدَنی ماحول بھی ہے۔ بسا اَوقات ایک فرد کی دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابستگی گھر بھر کی اِصلاح کا سبب بن جاتی ہے ایسی بیسیوں بہاریں موجود ہیں ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع