دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

،33 باراَلْحَمْدُ لِلّٰہ  اور  34 بار اللہُ اَکْبَر پڑھ لو یہ تمہارے لئے خادِم سے بہتر ہے۔ (مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح،کتاب الدعوات،باب مایقول عند الصباح والمساء والمنام، ج۱، ص۴۴۶، الحدیث:۲۳۸۷)

            شارِحِ مشکوٰۃ، حکیم ُالا ُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی ’’مراٰۃُ المناجیح‘‘ جلد4 صفْحہ7 پر اِس حدیثِ پاک کی شرح میں  فرماتے ہیں  : حضرتِ سیِّدَہ فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سب سے چھوٹی پیاری چہیتی صاحبزادی تھیں ، شادی سے پہلے کام کاج نہ کیا تھا۔ حضرتِ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکے ہاں  آکر تمام کام کرنے پڑے، کام سے کپڑے کالے اور چکی سے ہاتھوں  میں  چھالے پڑ گئے تھے جو پھوٹ کر زخم بن گئے تھے۔

          (جب حضرت سیدتنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہَا   حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں  حاضر ہوئیں  ) اس دن حضورِ اَنوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قیام حضرتِ اُمُّ المؤمنین عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے گھر تھا، اس لئے خاتونِ جنّت انہیں  کے گھر تشریف لائیں  ، مگر اِتِّفاقاً حضورِ اَنوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم باہر تھے دولت خانے میں  نہ تھے اس لئے والدۂ ماجدہ سے عرض کر کے واپس ہو گئیں ۔

پر نہ تھے دولت کدہ میں  شاہِ دیں

والدہ سے عرْض کر کے آ گئیں

          خود حضرتِ سیِّدُنا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے حضرتِ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو بتایا تھا کہ آج قیدی غلام حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہاں  آئے ہیں  ، حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم غلام بانٹ رہے ہیں  ایک لونڈی تم بھی حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مانگ لو جو گھر کا کام کاج کرے۔

گھر میں  جب آئے حبیبِ کبریا                     والدہ نے ماجرا سارا کہا

فاطمہ چھالے دکھانے آئی تھیں                    گھر کی تکلیفیں  سنانے آئی تھیں

ایک لونڈی آپ اگر ان کو بھی دیں                 چکی اور چولہے کے دُکھ سے وہ بچیں

        حضورِ اَنوَر،  شافِعِ محشر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نہ تو حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا    کو کچھ جواب دیا، نہ دن میں  حضرتِ سیِّدَہ فاطِمۃُ الزَّہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے ہاں  تشریف لائے رات کو سوتے وقت تشریف لائے تو بسترِ فاطمۃُالزَّہراء پر اس طرح تشریف فرما ہوئے کہ ایک قدَم حضرتِ سیِّدَہ فاطمۃُ الزَّہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  پر تھا دوسرا جنابِ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکے سینہ پُرانوار پر، اس سینہ کے قربان جو قدَمِ رسول چومے۔ مفتی صاحب حدیثِ مبارَک کہ اس حصّہ’’میں  تمہیں  تمہارے سوال سے بہتر چیز نہ بتادوں  ‘‘ کے تحت فرماتے ہیں  : یعنی لونڈی خادم کا فائدہ تم کو صرف دُنیا میں  پہنچے گا مگر اس دعا کافائدہ دنیا، قبر، حشر ہر جگہ پاؤ گی، حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں  خادم کیوں  نہ عطا فرمایا۔

شب کو آئے مصطفٰے زہرا کے گھر                   اور کہا دُختر سے اے جانِ پِدَر

ہیں  یہ خادم ان یتیموں  کے لیے                   باپ جن کے جنگ میں  مارے گئے

تم پہ سایہ ہے رسولُ اﷲ کا                  آسرا    رکھ    فقط   اللہ  کا

            مفتی صاحب حدیثِ مبارَک کہ اس حصّہ جب تم اپنے بستر لو تو 33 بار سُبْحٰنَ اﷲ اور 33 بار اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اور34 بار اللہُ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن