دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مَطْبُوعہ رسالہ ’’خاموش شہزادہ‘‘ صفْحہ39 پر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں  :

’’یا ربِّ کریم ! ہمیں  متّقی بنا‘‘کے اُنِّیس حروف کی نسبت سےگھر میں  مدَنی ماحول بنانے کے 19مدَنی پھول

(۱)…گھر میں  آتے جاتے بلند آواز سے سلام کیجئے۔

(۲)…والدہ یا والد صاحب کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جایئے۔

(۳)…دن میں  کم ازکم ایک بار اسلامی بھائی والد صاحب کے اور اسلامی بہنیں  ماں  کے ہاتھ اور پاؤں  چوما کریں ۔

(۴)…والدین کے سامنے آواز دھیمی رکھئے، ان سے آنکھیں  ہرگز نہ ملائیے، نیچی نگاہیں  رکھ کر ہی بات کیجئے۔

(۵)…ان کاسونپا ہوا ہر وہ کام جو خلافِ شرع نہ ہو فوراً کر ڈالئے۔

(۶)…سنجیدگی اپنائیے ۔گھر میں  تُوتُکار، اَبے تَبے، اور مذاق مَسْخَری کرنے،بات بات پر غصّے ہو جانے، کھانے میں  عیب نکالنے، چھوٹے بھائی بہنوں  کو جھاڑنے، مارنے، گھر کے بڑوں  سے اُلجھنے، بحثیں  کرتے رہنے کی اگر آپ کی عادتیں  ہوں  تو اپنا رویّہ یکسر تبدیل کر دیجئے، ہر ایک سے معافی تلافی کر لیجئے۔

(۷)…گھر میں  اور باہر ہرجگہ آپ سنجیدہ ہو جائیں  گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گھر کے اندر (اور باہر) بھی ضرور اس کی برکتیں  ظاہر ہوں  گی۔

(۸)…ماں  بلکہ بچّوں  کی امّی ہو تو اسے نیز گھر (اور باہر) کے ایک دن کے بچّے کو بھی ’’آپ ‘‘ کہہ کر ہی مخاطب ہوں ۔

(۹)…اپنے محلِّے کی مسجد میں  عشاء کی جماعت کے وقت سے لے کر دو گھنٹے کے اندر اندر سو جائیے۔ کاش! تہجُّد میں  آنکھ کھل جائے۔ ورنہ کم از کم نمازِ فجر تو بآسانی (مسجد کی پہلی صف میں  باجماعت) میسَّر آئے اور پھر کام کاج میں  بھی سُستی نہ ہو۔

(۱۰)…گھر کے افراد میں  اگر نمازوں  کی سستی، بے پردگی، فلموں  ڈراموں  اور گانوں  باجوں  کا سلسلہ ہو اور آپ اگر سرپرست نہیں  ہیں  ، نیز ظنِّ غالب ہے کہ آپ کی نہیں  سنی جائے گی تو بار بار ٹوکا ٹوک کے بجائے سب کو نرمی کے ساتھ مکتبۃ المدینہ سے جاری شدہ سنّتوں  بھرے بیانات کی آڈیو کیسٹیں  سنائیے، وڈیو سی ڈیز دکھایئے، مدَنی چینل دکھایئے  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ! ’’مدَنی نتائج ‘‘ برآمد ہوں  گے۔

(۱۱)…گھر میں  کتنی ہی ڈانٹ بلکہ مار بھی پڑے صبرصبراور صبر کیجئے۔ اگر آپ زبان چلائیں  گے تو’’مدَنی ماحول ‘‘بننے کی کوئی اُمّید نہیں  بلکہ مزید بگاڑ پیدا ہوسکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اَوقات شیطان لوگوں  کو ضدی بنا دیتا ہے۔

(۱۲)…مدَنی ماحول بنانے کا ایک بہترین ذریعہ یہ بھی ہے کہ گھر میں  روزانہ فیضانِ سنّت کا درس ضرور،ضرور،ضرور دیجئے یا سنئے۔

(۱۳)…اپنے گھر والوں  کی دُنیا وآخرت کی بہتری کے لئے دل سوزی کے ساتھ دُعا بھی کرتے رہئے کہ فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے، ’’اَلدُّعَا0ءُ سِلَاحُ الْمُؤمِنْ یعنی دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔(اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحَاکِم، کتاب الدعاء والتکبیر والتھلیل۔۔۔الخ، باب الدعاء سلاح المومن…الخ، ج۲، ص۱۶۲، الحدیث:۱۸۵۵)

(۱۴)…سُسرال میں  رہنے والیاں  جہاں  گھر کا ذکر ہے وہاں  سُسرال اور جہاں  والدین کا ذکر ہے وہاں  ساس اور سُسر کے ساتھ وہی حُسْنِ سُلُوک بجا لائیں  جبکہ کوئی مانِعِ شَرْعی نہ ہو۔ ہاں  ! یہ اِحتِیاط ضروری ہے کہ بہو سُسر کے ہاتھ پاؤں  نہ چُومے، یونہی داماد ساس کے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن