دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

وہ حَسَن مجتبیٰ سیِّدُ الاسخیا         راکبِ دَوشِ عزّت پہ لاکھوں  سلام

شہد خوارِ لُعابِ زبانِ بنی         چاشنی گیر عِصْمَت پہ لاکھوں  سلام

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{2}…سیِّدُنا امامِ حُسَین کی ولادت باسعادت

          آپ کا اسم گرامی حسین، کُنْیَت ابوعبداللہ اور اَلقاب سیِّدِ شبابِ اہلِ الجنّۃ،سبط وریحانِ رسول ہیں ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی ولادتِ باسعادت ۵شعبان ۴ھ میں  ہوئی حضور نبیِّ کریم نے پیارے شہزادے کے کان میں  اذان ارشاد فرمائی اور ساتویں  دن آپ کا عقیقہ کیا گیا۔(اسد الغابۃ، باب الحاء والسین ،حسین بن علی، ج۲، ص۲۴-۲۵، ملخصاً)

          آپ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ) کی ولادت پر حضرت رُوحُ الامین بحکمِ ربُّ العٰلَمین تہنیتِ ولادت (یعنی پیدائش کی مبارکباد) کے ساتھ تعزیت بھی لائے اس وقت حضور آپ کے گلوئے ناز کو چوم رہے تھے رُوح الامین نے آبدیدہ ہو کر عرض کیا کہ اس بوسہ گاہ پر چھری چلے گی اور یہ قرَّۃُ العین خدا کی راہ میں  شہید ہو گا۔ (اَوراقِ غم، ص۲۷۰)

مرحبا سروَرِ عالَم کے پِسَرآئے ہیں               سیِّدہ فاطِمہ کے لختِ جگر آئے ہیں

واہ قسمت کہ چَراغِ حَرَمین آئے ہیں   اے مسلمانو! مبارَک کہ حُسین آئے ہیں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سیِّدُنا امام حسین کی ازواج واولاد

          حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ نے کئی شادیاں  کیں  ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی چند بیویوں  کے نام درج ذیل ہیں  :

(۱)… حضرتِ سیِّدَتُنا لیلیٰ بنت ابی مرّہ عُروَہ بن مسعود ثقفی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا (۲)…حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ اِسحاق  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  (۳)…حضرتِ سیِّدَتُنا رُباب بِنتِ اِمرء ُ القیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ۔ امامِ عالی مقام حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکے چند شہزادوں   اورشہزادیوں  کے نام درج ذیل ہیں  : (۱)…حضرتِ سیِّدُنا علی اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ (۲)… حضرتِ سیِّدُنا علی اصغر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ (اَنْسَابُ الْاَشْرَاف، ج۳، ص۳۶۱،۳۶۲ ملخَّصاً) (۳)…حضرتِ سیِّدُنا محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (ایضاً، ج۲، ص۴۲۲) (۴)…حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  (۵)…حضرتِ سیِّدَتُنا سُکَیْنَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا۔ (اَنْسَابُ الْاَشْرَاف، ج۳، ص۳۶۱ ،۳۶۲ ملخَّصاً)

سیِّدُنا امام حسین کی شہادت

          سیِّدُ الشہدا، امامِ عالی مقام حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی پیدائش کے ساتھ ہی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی شہادت کی بھی شہرت عام ہو گئی تھی۔ حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ دس محرم الحرام ۶۱ھ بروز جمعۃُ المبارَک اپنے اہلِ بیتِ اَطہار اور 72 جانثاروں  کے ساتھ میدانِ کربلا میں  مرتبۂ شہادت پر فائز ہو کر سیِّدُ الشہداکے لقَب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن